لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،کرنٹ لگنے سے 52سالہ خاتون جاں بحق

مختلف شاہرائوں پر ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی ،لیسکو کے 20سے زائد فیڈرز ٹرپ ،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، رواں ہفتے بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ ،کشمیر میں بارشیں متوقع

جمعہ 20 جولائی 2018 18:58

لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،کرنٹ لگنے سے 52سالہ خاتون جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،کرنٹ لگنے سے 52سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ لیسکو کے 20سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہاکم بارش کے باوجود متعدد نشیبی علاقے زیرآب آگئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مختلف شاہرائوں پر ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی ۔

برانتھ روڈ پر کرنٹ لگنے سے 52 سالہ خاتون جھلس کر ہلاک ہو گئی ۔نا معلوم خاتون نولکھا کے قریب مانگ رہی تھی کہ فٹ پاتھ پر لگے کھمبے کو ہاتھ چھو گیا جس کے باعث وہ موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

خاتون کی شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کروا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مقامی نظام کی وجہ سے شروع ہوا ہے۔ادھر پولنگ والے دن 25 جولائی کو مختلف شہروں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ایبٹ آباد، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، میانوالی، اٹک، ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں باران رحمت ہوگی۔مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج (ہفتہ ) سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، رواں ہفتے میں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں، بلوچستان کے متعدد شہروں میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..