ملتان ،شدید بارش کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کے انتظامات متاثر ، سٹیج اور کرسیاں بھیگ گئیں

جمعہ 20 جولائی 2018 19:26

ملتان ،شدید بارش کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کے انتظامات متاثر ، سٹیج اور کرسیاں بھیگ گئیں
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ملتان میں شدید بارش کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے انتظامات متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضلع قاسم باغ سٹیڈیم میں جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم جلسے سے قبل شدید بارش کے باعث سٹیج اور پنڈال میں لگی کرسیاں بھیگ گئیں جبکہ گرائونڈ میں بھی پانی جمع ہوگیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu