رواں ہفتہ کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی،محکمہ موسمیات

پیر 23 جولائی 2018 22:42

رواں ہفتہ کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی،محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) رواں ہفتہ کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، پنجاب ( فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، بلوچستان (ژوب، قلات ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعرات سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

(آج) منگل کو راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ڈی آئی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودہا، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ117، بوکرہ96، سیدپور58، نیوائیرپورٹ، زیروپوائینٹ50)، راولپنڈی (شمس آباد79، چکلالہ44)، مری40، سیالکوٹ(سٹی 39 ، ائیرپورٹ 13 )، نورپورتھل 24 ، اوکاڑہ21، چکوال 20 ، لاہور (پنجاب یونیورسٹی18، سٹی03)، جوہرآباد08 ،کامرہ 05 ، گوجرانوالہ04 ، منڈی بہاو?الدین، گجرات 03 ، بھکر01، خیبرپختونخوا: پشاور (ائیرپورٹ82، سٹی56)، چراٹ63، مالم جبہ 53 ، سیدوشریف52 ، رسالپور51، دیر (بالائی51، زیرین24)،پٹن24 ، کوہاٹ20 ، ڈی آئی خان15، پاراچنار، کاکول 14 ، کالام 07، دروش 05 ، میرخانی 03، کشمیر:مظفرآباد68، گڑھی دوپٹہ25، راولاکوٹ14، بلوچستان:بارکھان07، ڑوب04 ، گلگت بلتستان: چلاس 07 ، بونجی ، گوپس 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی اور دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی