اوزون کے تحفظ کا عالمی دن کل اتوار کو منایا جا ئے گا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 13:58

اوزون کے تحفظ کا عالمی دن کل اتوار کو منایا جا ئے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) اوزون کے تحفظ کا عالمی دن کل اتوار کو منایا جا ئے گا ،اس دن کے منائے جانے کا مقصد اوزون کی تہہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اوزون زمین کے گرد وہ تہہ ہے جو سورج کی خطرناک بالائے بنفشی شعاعوں کو نہ صرف زمین کی طرف آنے سے روکتی ہے بلکہ زمین پر اس کے نقصان دہ اثرات کا خاتمہ کرتی ہے۔

آکسیجن کے تین ایٹموںکے ساتھ تشکیل پانے والی اوزون ایک شفاف اور نظر نہ آنے والی گیس ہے جو قدرتی طور پر فضا میں موجود ہوتی ہے۔ اوزون کی نوے فیصد مقدار زمین کی سطح سے پندرہ تا پچپن کلومیٹر اوپر بالائی فضا میں پائی جاتی ہے۔ 1970ء کی دہائی میں یہ انکشاف ہواکہ انسانی ترقی نے کرہ ارض کی حفاظت کے اس قدرتی نظام کو بھی خطرات سے دوچار کر دیا ہے، ان ہی خطرات کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لیے دنیا بھر میں 16 ستمبر کو اوزون کی تہہ کے بچاؤ کا دن منایا جا تا ہے۔

(جاری ہے)

اوزون کا دن منانے کا مقصد تمام مخلوقات کے صاف اور صحت مند مستقبل کے لیے شعور، ذمہ داری اور عملی اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔ انسان کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے زمین کے قدرتی وسائل کم ہو رہے ہیں۔ اوزون کی تہہ میں شگاف کے باعث سورج کی مضر صحت شعاعوں کے براہ راست کرہ ارض پر پہنچنے سے یہاں زندگی متاثرہو رہی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان