اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، چند مقامات پر بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔ کوئٹہ ‘ قلات‘ مالاکنڈ ڈویژنز اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گوجرانوالہ ‘ راولپنڈی‘ ہزارہ ڈویژنز ‘ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش جبکہ گلگت اور کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ ‘ قلات‘ مالاکنڈ ڈویژنز اور گلگت بلتستان میں موسم انتہائی سرد رہے گا۔

متعلقہ عنوان :