موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کے لئے کاروباری اداروں کا تعاون اہم ہے، ایکزونوبل پاکستان

پیر 5 نومبر 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) دنیا بھر میں ماحولیاتی، سماجی اور معاشی اثرات سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد میں کلائمیٹ ڈپلومیسی ڈے منایا گیا۔ عالمی سطح پر پینٹس اور کوٹنگ بنانے والی کمپنی ایکزونوبل پاکستان نے ہا لینڈ سفارتخانے کے اشتراک سے اس تقریب میں حصہ لیا اور عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کو ختم کرنے کے لئے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

دنیا بھر میں اسے منانے کے ساتھ کلائمیٹ ڈپلومیسی ویک کا عزم ہے کہ کانفرنسز، مباحثوں، نمائشوں، فلم اسکرینگز اور رسائی بڑھانے والی دیگر سرگرمیوں کے ذریعے ڈائیلاگ میں بہتری لانے اور متاثرکن انداز سے کاموں کو آگے بڑھانے کا کام بھرپور جذبہ سے کیا جائے اور یورپی یونین و دیگر ممالک کے اسٹیک ہولڈرز اور کمیونٹیز مل کر کام کریں۔

(جاری ہے)

اس تمام عمل کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں انتہائی خطرہ کا شکار بننے والے خطوں میں آگہی بڑھائی جائے۔

پاکستان مسلسل انتہائی خطرات سے دوچار ممالک کی فہرست میں آرہا ہے اور اس ناقابل تلافی نقصان کو بہتر انداز سے روکنے کے لئے بھرپور مزاحمت کے ساتھ مناسب اقدامات کی ضرورت ظاہر ہوتی ہے۔ یوروپین یونین اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے تحت منعقدہ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں اہم شخصیات، سفراء اور سرکاری افسران شامل ہیں۔

انہوں نے عالمی تعاون اور معاونت کے ذریعے پائیدار انداز سے ترقی کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس طرح کی تقریبات کے مقاصد ماحولیاتی معاہدہ پیرس ایگریمنٹ کے اہداف سے منسلک ہوتے ہیں۔ اس معاہدہ پر دسمبر 2015 میں دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدہ موسمیاتی تبدیلی میں بہتری لانے کے لئے عالمی اتحاد کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایکزونوبل پاکستان کے سی ای او سعد محمود راشد نے کہا، "ہم ڈچ کاروباری اقدار کی نمائندگی کرنے پر انتہائی فخر کرتے ہیں اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایکزونوبل پاکستان اپنی اقدار کا اظہار کرتا ہے۔

ہم حقیقی طور پر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پائیداری کاروبار ہے اور کاروبار پائیداری ہے۔ اس طرح کی تقریبات سے ہم اس قابل ہوتے ہیں کہ ہم لوگوں کو شامل کریں، ان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں اور اپنے کام کے طریقوں میں بہتری لائیں تاکہ دنیا کو محفوظ اور پائیدار بنانے کے لئے قائدانہ انداز سے کام کرسکیں۔" اس تقریب میں ایکزونوبل پاکستان نے اپنی مصنوعات اور کیس اسٹڈیز پیش کیں اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے اہم کردار کو اجاگر کرنے سے پائیدار انداز سے پہنچنے والے فوائد پر روشنی ڈالی۔

اس تقریب میں وزیراعظم عمران کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین مہمان خصوصی تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان نے دنیا بھر میں اس حوالے سے کام کی آگہی کو عام انداز سے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں