موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے کے لئے کاروباری اداروں کا تعاون اہم ہے، ایکزونوبل پاکستان
پیر 5 نومبر 2018 16:57
(جاری ہے)
اس تمام عمل کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں انتہائی خطرہ کا شکار بننے والے خطوں میں آگہی بڑھائی جائے۔
پاکستان مسلسل انتہائی خطرات سے دوچار ممالک کی فہرست میں آرہا ہے اور اس ناقابل تلافی نقصان کو بہتر انداز سے روکنے کے لئے بھرپور مزاحمت کے ساتھ مناسب اقدامات کی ضرورت ظاہر ہوتی ہے۔ یوروپین یونین اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے تحت منعقدہ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں اہم شخصیات، سفراء اور سرکاری افسران شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی تعاون اور معاونت کے ذریعے پائیدار انداز سے ترقی کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس طرح کی تقریبات کے مقاصد ماحولیاتی معاہدہ پیرس ایگریمنٹ کے اہداف سے منسلک ہوتے ہیں۔ اس معاہدہ پر دسمبر 2015 میں دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدہ موسمیاتی تبدیلی میں بہتری لانے کے لئے عالمی اتحاد کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایکزونوبل پاکستان کے سی ای او سعد محمود راشد نے کہا، "ہم ڈچ کاروباری اقدار کی نمائندگی کرنے پر انتہائی فخر کرتے ہیں اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایکزونوبل پاکستان اپنی اقدار کا اظہار کرتا ہے۔ ہم حقیقی طور پر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پائیداری کاروبار ہے اور کاروبار پائیداری ہے۔ اس طرح کی تقریبات سے ہم اس قابل ہوتے ہیں کہ ہم لوگوں کو شامل کریں، ان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں اور اپنے کام کے طریقوں میں بہتری لائیں تاکہ دنیا کو محفوظ اور پائیدار بنانے کے لئے قائدانہ انداز سے کام کرسکیں۔" اس تقریب میں ایکزونوبل پاکستان نے اپنی مصنوعات اور کیس اسٹڈیز پیش کیں اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے اہم کردار کو اجاگر کرنے سے پائیدار انداز سے پہنچنے والے فوائد پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں وزیراعظم عمران کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین مہمان خصوصی تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان نے دنیا بھر میں اس حوالے سے کام کی آگہی کو عام انداز سے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.