وادی کاغان میں سردی کی شدت میں اضافہ،

بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری

منگل 13 نومبر 2018 15:20

وادی کاغان میں سردی کی شدت میں اضافہ،
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) وادی کاغان میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بالائی پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ وادی کاغان کے بالائی علاقوں ناران، جھیل سیف الملوک اور بابو سر ٹاپ پر وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ زیریں علاقہ جات بھی برف سے ڈھک چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بالاکوٹ شہر کے دائیں بائیں چاروں اطراف بلند چوٹیاں بھی سفید چادر اوڑھے ڈھک چکی ہیں جس کے باعث بالاکوٹ شہر زبردست برفانی ہوائوں کی زد میں ہے اور سردی کی شدت یکدم بڑھ چکی ہے۔ بالاکوٹ کے چاروں اطراف کے پہاڑوں سمیت بالائی علاقوں کاغان، شوگراں، ناراں کھنیاں، بنہ کنڈی، جل کھنڈ اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر رات گئے برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔