کراچی میں چھائی دھند اسموک میں تبدیل،

بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کراچی میں 3 دن سے سمندری ہوائیں نہ چلنے اور ہوا میں نمی کا زائد تناسب اسموک کا باعث بن رہا ہے ،ْمحکمہ موسمیات خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، سوات، مالم جبہ، لوئر دیر اور صوابی میں صبح سویرے بارش کے بعد سردی میں اضافہ

بدھ 14 نومبر 2018 14:19

کراچی/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد فضا میں دھواں چھا گیا ہے اور صبح سے چھائی ہوئی دھند اب اسموک میں تبدیل ہوگئی ۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کو صبح سے دھند چھائی رہی اور موسم میں معمولی سی ٹھنڈ بھی محسوس کی جاتی رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 دن سے سمندری ہوائیں نہ چلنے اور ہوا میں نمی کا زائد تناسب اسموک کا باعث بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاقے میں حد نگاہ ایک کلومیٹر رہی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، سوات، مالم جبہ، لوئر دیر اور صوابی میں صبح سویرے بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض مقامات پر بھی صبح سویرے بارش ہوئی۔ ملک کے بالائی علاقے دیامر، نیاٹ داریل، تانگیر اور بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا جس سے خنکی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ،ْراولپنڈی ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..