ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے،چارسرکرہ ماہرین کاانتباہ

پولینڈ میں ماحولیاتی تبدیلی بارے کانفرنس شروع ، چار سابق صدور کا فوری طورپر موثر فیصلہ سازی پر زور د

پیر 3 دسمبر 2018 15:03

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) پولینڈ میں ماحولیاتی تبدیلی بارے کانفرنس کے آغاز پر ماحولیاتی تپش کو روکنے کے لیے سرگرم چار سرکردہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زمین نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ایک شاذ و نادر ہونے والے واقعے میں اقوامِ متحدہ کی زیرِ نگرانی ہونے والی کانفرنس میں چار سابق صدور نے موثر فیصلہ سازی پر زور دیا ہے۔

2015 میں ہونے والے پیرس معاہدے کے بعد سے پولینڈ کے شہر کاٹوویٹسا میں ہونے والا یہ اجلاس سب سے اہم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر دنیا پیرس معاہدے میں طے پانے والے اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے خطرناک گیسوں کے اخراج میں فوری کمی لانا ہو گی۔ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ ماحول پر اقوامِ متحدہ کے اجلاسوں کے چار سابقہ صدور نے بیان جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایسے ہی ایک بیان میں انھوں نے فوری اقدام کی تاکید کی ہے۔غریب ملکوں کے گروپ کے سربراہ گیبرو جیمبر نے کہاکہ آئی پی سی سی کی رپورٹ سے یہ واضح ہے کہ ہر قسم کی تپش قابلِ لحاظ ہے، خاص طور پر غریب ملکوں کے لیے۔اس سے یہ امید بھی بیدار ہوتی ہے کہ 1.5 سیلسیئس کی حد اب بھی ممکن ہے۔ یہاں کاٹوویٹسا میں ہمیں مل کر تعمیری انداز میں کام کرنا چاہیے تاکہ یہ ہدف حقیقت بن سکے۔

متعلقہ عنوان :