ماحولیاتی تبدیلیاں، عالمی بینک 200 ارب ڈالر امداد دینے پر تیار

امداد کو20021سے 2025تک کے پانچ سالہ منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا ہے،عالمی بینک

منگل 4 دسمبر 2018 12:32

ماحولیاتی تبدیلیاں، عالمی بینک 200 ارب ڈالر امداد دینے پر تیار
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ورلڈ بینک دو سو ارب ڈالر امداد فراہم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ یہ مالی امداد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امداد کو20021سے 2025تک کے پانچ سالہ منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ یہ اعلان پولینڈ کے جنوبی شہر کاٹووِیسا میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کے آغاز کے فورا بعد کیا گیا ہے۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والے اس سالانہ اجلاس میں تقریبا دو سو ممالک کے وفود شریک ہیں۔