آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، سکردو میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا، محکمہ موسمیات

جمعرات 6 دسمبر 2018 11:56

آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت سکردو منفی8، استور،گوپس، منفی 5،گلگت منفی 3، میرکھانی، کالام، ہنزہ منفی 2 اور بگروٹ میں منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :