پنجاب میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے تجاوز کر گیا جس کی سے حبس میں اضافہ ہوا

منگل 23 ستمبر 2014 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے حبس میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی 10 سے 12 گھنٹے کے درمیان برقرار ہے۔

(جاری ہے)

بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں گرمیوں کے باوجود گیس کی سپلائی کئی ہفتوں سے معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :