پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ 2017-03-14


منگل مارچ    |    11:58

آئندہ 24گھنٹوں کا موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات،مکران، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئندہ 48گھنٹوں کا موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔تاہم کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: کالام، استور، مالم جبہ منفی 03، گوپس، سکردو منفی 02، راولاکوٹ، بگروٹ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔