پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ 2018-09-01


ہفتہ ستمبر    |    11:17

ہفتہ کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم (شام/رات)مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواووٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم (شام/رات)مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، گوجرانولہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ پشاور،کوہاٹ،سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواووٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور اور مرطوب رہا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:مالم جبہ21،دیر 04،کوہاٹ02، پنجاب:چکوال12، کشمیر : گڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: بھکر43، سبی، نورپورتھل، ڈی آئی خان42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔