پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ 2018-09-03


پیر ستمبر    |    10:54

سوموار کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، ڑوب ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر: کوٹلی59، مظفرآباد18، راولاکوٹ14، خیبرپختونخوا: مالم جبہ46، رسالپور13، کاکول11، سیدوشریف05، بالاکوٹ02، دیر01، پنجاب: اسلام آباد (سیدپور21، گولڑہ18، زیروپوائنٹ13، نیوائیرپورٹ06، پوکرہ04)، کامرہ20، مری15، لاہور (ائیرپورٹ)10، چکوال08، راولپنڈی (چکلالہ06، شمس آباد05)، گوجرانوالہ02، بلوچستان: بارکھان07ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت، سبی 42،نور پور تھل، بھکر ، دادو اور ڈی آئی خان 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔