پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ 2018-09-04


منگل ستمبر    |    10:41

منگل کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم ژوب، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی میں بعض مقامات پر تیز ہواووٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر: کوٹلی59، مظفرآباد18، راولاکوٹ14، خیبرپختونخوا: مالم جبہ46، رسالپور13، کاکول11، سیدوشریف05، بالاکوٹ02، دیر01، پنجاب: اسلام آباد (سیدپور21، گولڑہ18، زیروپوائنٹ13، نیوائیرپورٹ06، بوکرہ04)، کامرہ20، مری15، چکوال08، راولپنڈی (چکلالہ06، شمس آباد05)، لاہور 02، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 لی میٹرریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی 43، تربت 42، شہید بے نظیر آباد، بھکر 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔