پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ 2018-09-10


پیر ستمبر    |    11:00

سوموار کے روز:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواووٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواووٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:لاہور (سٹی)55، اوکاڑہ25، مری11، فیصل آباد09، قصور05، اسلام آباد (سیدپور)04، کشمیر: مظفرآباد36، گڑھی دوپٹہ02، خیبرپختونخوا: دیر07، بالاکوٹ04، کوہاٹ02، گلگت بلتستان: استور05، بگروٹ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو،سبی، نوکنڈی 42، روہڑی، بھکر، دالبندین، شہید بینظر آباد اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔