پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ 2018-09-12


بدھ ستمبر    |    10:42

بدھ کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواووٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، پشاور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد(سیدپور39، زیروپوائنٹ38، ائیرپورٹ21، گولڑہ18، بوکرہ02)، راولپنڈی (شمس آباد39، چکلالہ28)، سیالکوٹ (کینٹ26، ائیرپورٹ02)، کامرہ18، گوجرانوالہ، منڈی بہاوٴالدین11، جہلم، منگلا06، مری، گجرات04، اوکاڑہ01 کشمیر: گڑھی دوپٹہ30، کوٹلی10، مظفرآباد، راولاکوٹ01، گلگت بلتستان: استور07، بونجی02، بگورٹ01، خیبرپختونخوا: رسالپور05، کاکول01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی 44، دالبندین، شہید بینظیر آباد 43، بھکر، نورپور تھل، سبی، دادو میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔