Bi Bi Fatima Rehmat Ullah Alaiha Naishapuri - Article No. 1143

Bi Bi Fatima Rehmat Ullah Alaiha Naishapuri

بی بی فاطمہ رحمتہ اللہ علیہا نیشاپوری - تحریر نمبر 1143

بی بی فاطمہ رحمتہ اللہ علیہا خراسان کے شہر نیشا پور کی رہنے والی تھیں۔ آپ کو معرفت الٰہی میں اعلیٰ مقام حاصل تھا

جمعرات 18 دسمبر 2014

بی بی فاطمہ رحمتہ اللہ علیہا خراسان کے شہر نیشا پور کی رہنے والی تھیں۔ آپ کو معرفت الٰہی میں اعلیٰ مقام حاصل تھا ان کے فضائل کا اعتراف کرنے والوں میں حضرت بایزیر بسطامی رحمتہ اللہ علیہ اور ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ جیسے بلند پایہ بزرگ شامل ہیں۔
خانہ کعبہ کی خدمت کرنے اورعبادت الٰہی کی خاطر آپ طویل عرصہ تک بیت اللہ میں مقیم رہیں۔

اس دورمیں بڑے بڑے علمائے کرام اوراولیا اللہ نے ان سے فیض اٹھایا۔ ان کو قرآن پاک کی تفسیر بیان کرنے میں کمال حاصل تھا۔ عبادتِ الٰہی میں مستغرق رہتی تھیں، اکثر ساری ساری رات نوافل میں گزار دیتیں۔
آپ نے زندگی بھر شاید ہی کبھی پیٹ بھر کر کھایا ہو۔ عقیدت مند بہترین ملبوسات اور کھانے پیش کرتے لیکن ان چیزوں کو غریبوں اور حاجت مندوں میں تقسیم کر دیتیں، خود معمولی قسم کا کھانا کھاتیں اور معمولی قسم کا لباس زیب تن کرتیں۔

(جاری ہے)


وہ لوگوں کو اس بات کی نصیحت و تلقین کیا کرتی تھیں کہ تمہارا ہر کام اللہ کی رضا کے لئے ہونا چاہیے اور ایسا کرتے وقت تمہیں اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ تمہارے ہر عمل میں خلوص کا ر فرما ہونا چاہیے۔
حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ ان کے فضائل وکمالات کے اس حد تک معترف تھے کہ ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک جس مسئلہ پر بھی بی بی فاطمہ رحمتہ اللہ علیہا نیشاپوری سے بات کی، ان کو پہلے سے ان بات سے آگاہ پایا۔
آپ زندگی پھر اگر سفر کرتیں تو بیت المقدس اور مکہ معظمہ کا کرتیں۔ ان دنوں شہروں کے درمیان ہی آپ نے ہمیشہ سفر کیا۔
عالم اسلام کی اس عظیم خاتون نے 223 ہجری میں وفات پائی۔

Browse More Quroon E Aula

Special Quroon E Aula article for women, read "Bi Bi Fatima Rehmat Ullah Alaiha Naishapuri" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.