Bi Bi Laila Khanam - Article No. 1246

Bi Bi Laila Khanam

بی بی لیلیٰ خانم - تحریر نمبر 1246

بی بی لیلیٰ خانم کو ترکی کی سب سے بڑی شاعرہ قرار دیا جاتا ہے۔

پیر 6 جولائی 2015

بی بی لیلیٰ خانم کو ترکی کی سب سے بڑی شاعرہ قرار دیا جاتا ہے۔ آپ نے ترکی کی شاعری کو ایک نئی اور آسان جہت دی جس کی آج تک پیروی کی جاتی ہے۔
آپ کا تعلق پچھلی صدی ہجری سے ہے۔ آپ قسطنطنیہ میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد کا نام قاضی عسکرمدل زادہ حامد آفندی تھا۔ آپ کے بھائی کو اپنے دور کا ملک الشعر ء کہا جاتا تھا۔ شاعری میں انہوں نے اپنے بھائی کی ہی شاگردی اختیار کی۔
بھائی کی وفات پر آپ نے ان کا درد ناک مرثیہ لکھا۔
آپ کی شادی کمسنی میں ہی ہوگئی تھی لیکن بد قسمتی سے اپنے شوہر کے ساتھ آپ کی نہ بن سکی اور شادی طلاق پر منتج ہوئی۔ طلاق سے پہلے آپ کو نہایت تلخ حالات سے گزرنا پڑا۔ ان تجربات نے آپ کے ذہن پر گہرے اثرات مرتب کئے جس کی جھلک آپ کی شاعری میں نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)


لیلیٰ خانم کی ذہانت اور فطانت بے مثال تھی۔

حاضر جوابی میں آپ کا کوئی ثانی تھا۔ آپ کا زیادہ تر وقت فکر شعر وسخن میں گزرتا تھا۔ عمر کے آخری حصہ میں آپ تصوف کی طرف مائل ہوگئیں اور مولانا روم کی عقیدت مند مولویہ درویشوں میں شمولیت اختیار کر لی۔
ترکی کا مشہور مصلح فواد پاشا آپ کا بھتیجا تھا۔ آپ کا کلام کئی بار چھپ چکا ہے۔ آپ کی مناجات اور مرثیوں کی ترکی بھر میں دھوم مچی رہی ہے۔ دنیا میں جہاں جہاں ترکی زبان سمجھنے ولاے موجود ہیں، وہاں آپ کا کلام پڑھا اور پسند کیا جاتا ہے۔
آپ نے 1848 ء میں انتقال کیا اور غلطہ کی خانقاہ مولویہ میں دفن ہوئیں۔

Browse More Famous Literary Women

Special Famous Literary Women article for women, read "Bi Bi Laila Khanam" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.