Bi Bi Um E Atlaq Rehmat Ullah Alaiha - Article No. 1145

Bi Bi Um E Atlaq Rehmat Ullah Alaiha

بی بی ام اطلق رحمتہ اللہ علیہا - تحریر نمبر 1145

بی بی اُمِ اطلق رحمتہ اللہ علیہا دوسری صدی ہجری کی نہایت عبادت گزار خاتون گزری ہیں۔

جمعرات 18 دسمبر 2014

بی بی اُمِ اطلق رحمتہ اللہ علیہا دوسری صدی ہجری کی نہایت عبادت گزار خاتون گزری ہیں۔ نماز کے معاملے میں ان کا شوق و ذوق کمال کا تھا۔ آپ ایک دن رات میں چار سو نوافل تک ادا کر لیا کرتی تھیں اور جس حد تک ممکن ہوتا، قرآن پاک ی تلاوت بھی کیا کرتیں۔
تبع تابعین میں سے مقدس بزرگ حضرت سفیان بن عینیہ رحمتہ اللہ علیہ آپ کی خدمت میں کسب فیض کے لئے حاضر ہوا کرتے تھے۔

ایک بار آپ نے ان سے ایسی بات کی کہ حضرت سفیان رحمتہ اللہ علیہ روتے روتے بے ہوش ہو گئے۔ آپ نے ان سے کہاتھا۔

(جاری ہے)

”اے سفیان رحمتہ اللہ علیہ !تم نہایت خوش الحافی سے قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہو۔ کہیں روزِ قیامت یہی بات تمہارے لئے وبال نہ بن جائے۔“
حضرت امِ اطلق رحمتہ اللہ علیہا فرمایا کرتی تھیں کہ اگرتم قابو میں رکھو تو دل بادشاہ ہے اور یہی غلام ہے اگر تم اس کی پیروی کرو۔


امِ اطلق رحمتہ اللہ علیہا کے گھر کی چھتیں ب بہت نیچی تھیں۔ ابن رومی ان کے گھر گئے اور نیچی چھتوں کی بات کی تو آپ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی مثال دی۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے عاملوں کوکہا کرتے تھے کہ عمارتیں اونچی نہ بناوٴ۔ جب تم اونچی عمارتیں بنانے لگو گے تو وہاں تمہارا بد ترین زمانہ ہوگا۔

Browse More Quroon E Aula

Special Quroon E Aula article for women, read "Bi Bi Um E Atlaq Rehmat Ullah Alaiha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.