Margaret Thatcher - Article No. 1267

Margaret Thatcher

مارگریٹ تھیچر - تحریر نمبر 1267

برطانوی سیاست کی آئرن لیڈی جو اپنے عزم وہمت کے سامنے بڑی سے بڑی مشکلات کو بھی خاطر میں نہ لاتی تھی۔

منگل 7 جولائی 2015

برطانوی سیاست کی آئرن لیڈی جو اپنے عزم وہمت کے سامنے بڑی سے بڑی مشکلات کو بھی خاطر میں نہ لاتی تھی۔ مارگریٹ ہلڈاتھیچر برطانیہ کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی اور 1979 تک اس عہدے پر فائز رہی۔
مارگریٹ تھیچر 1925 میں گرانتھام میں پیدا ہوئی اور اس نے آکسفورڈ میں تعلیم پائی۔ اس مشہور تعلیمی ادارے سے مارگریٹ نے کمیسٹری میں ڈگریاں حاصل کیں اور 1947 سے لے کر1951 تک ریسرچ کیمسٹ کے طور پر کام کرتی رہی۔
1951 میں اس کی شادی ڈینس تھیچر کے ساتھ ہوئی۔ شادی کے بعد بھی اس نے اپنی تعلیمی سرگرمیاں ترک نہ کیں اور 1953 میں وکالت کا امتحان پاس کرکے ٹیکس اٹارنی بن گئی۔
اسی دوران مارگریٹ نے سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ 1959 میں وہ کنز رویٹوپارٹی کے ٹکٹ پر دارالعوام کی رکن منتخب ہوئی۔

(جاری ہے)

مارگریٹ بتدریج کامیابی کی منزلیں طے کرتی گئی اور ایڈورڈ ہیتھ کے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں اسے وزیراعظم کے عہدے کے لئے چنا گیا۔

1970 سے لے کر1974 تک وہ اس عہدے پر کام کرتی رہی۔ اس دوران اس نے سکولوں میں بچوں کو مفت دودھ کی فراہمی قانوناََ ختم کردی جس پر پورے برطانیہ میں خوب ہنگامہ ہوا لیکن مارگریٹ نے اپنا فیصلہ نہ بدلا۔
1974 کے انتخاب میں کنزرویٹوپارٹی کی شکست کے بعد مارگریٹ نے ایڈورہیتھ کی قیادت کو چیلنچ کر دیا اور 1975 میں پارٹی انتخابات کے ذریعے کنزرویٹو پارٹی کی صدارت کا عہدہ حاصل کر لیا۔
چار سال بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی اکثریت لے کر کامیاب ہوئی اور مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی۔
حکومت میں آکر مارگریٹ نے نجکاری کی پالیسی کو اپنایا جس پر تنقید بھی ہوئی مگر اس نے اپنی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس کی ورارتِ عظمیٰ کے دور میں کئی نشیب وفراز آئے لیکن اس نے عالی ہمتی اور ذہانت سے کام لیتے ہوئے اپنے حواس بجا رکھے اور تمام بحرانوں سے سرخرو ہو کر نکلی۔

اس کی سیاسی زندگی میں ہلچل اس وقت پیدا ہوئی جب ارجنٹائن نے فاک لینڈ جزائر پرحملہ کر دیا۔یہ جزائر ایک عرصہ سے برطانیہ کے زیر تسلط تھے جبکہ ارجنٹائن ان پراپنا احق جماتا تھا۔ 1982 میں ارجنٹائن نے اچانک حملہ کر کے ان جزائر پر قبضہ کر لیا۔نتیجتاََ برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان جنگ ہوئی جس میں مارگریٹ کی بھر پور خارجہ پالیسی کی بدولت برطانیہ فتح یاب ٹھہرا۔
اس فتح کے نتیجے میں1983 کے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی ایک مرتبہ پھر جیت گئی اور وزارتِ عظمیٰ مارگیریٹ تھیچر کے پاس رہی۔
فتوحات کایہ سلسلہ اگلے انتخابات میں بھی جاری رہا۔ کنزرویٹو پارٹی نے 1987 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی۔ اس طرح مارگریٹ ٹھیچر مسلسل تین انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی بیسویں صدی کی پہلی برطانوی وزیراعظم بن گئی۔

مارگریٹ تھیچر کے دور میں برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو گیا بلکہ اس کے پہلے دورِ حکومت میں تویہ شرح پہلے سے بڑھ کر تقریباََ دگنی ہو گئی تھی۔ معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے مارگریٹ نے معیشت میں حکومتی دخل اندازی کم سے کم کرنا شروع کی اور کئی صنعتوں اور سوشل پروگرامز مثلاََ تعلیم، ہاوٴسنگ اور ہیلتھ کئیر کو پرائیویٹائزکر دیا۔

1990 میں مارگریٹ تھیچر کی ٹیکس پالیسی اور دیگر یورپی حکومتوں کے ساتھ موٴثر تجارتی ارتباط قائم نہ کرنے پر ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہو ا جس کے نتیجے میں نومبر1990 میں تھیچر نے وزارتِ عظمیٰ سیاستعفیٰ سے دیا اور اس کی جگہ جان میجر نے جس کی سیاسی تربیت تھیچر نے خود کی تھی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔
تھیچر 1992 تک پارلیمنٹ کی ممبر رہی اور اس کے بعد سیاست سے ریٹائر ہو گئی۔

Browse More Famous Women Leaders

Special Famous Women Leaders article for women, read "Margaret Thatcher" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.