Syeda Fatima Umm Ul Khair Rehmat Ullah Alaiha - Article No. 1180

Syeda Fatima Umm Ul Khair Rehmat Ullah Alaiha

سیدہ فاطمہ رحمتہ اللہ علیہا ام الخیر - تحریر نمبر 1180

آپ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی والدہ تھیں۔ نہایت پاکباز، عابدہ ، زاہدہ اور خدا رسیدہ خاتون تھیں۔

جمعہ 8 مئی 2015

سیدہ فاطمہ رحمتہ اللہ علیہا ام الخیر
والدہ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
آپ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی والدہ تھیں۔ نہایت پاکباز، عابدہ ، زاہدہ اور خدا رسیدہ خاتون تھیں۔ ان کی شادی ابوصالح جنیگی دوست کے ساتھ ہوئی ۔ وہ بھی نہایت متقی بزرگ تھے۔ سیدہ فاطمہ سے ان کی شادی ایک کڑی آزمائش سے گزرنے کے بعد ہوئی جس کا تذکرہ اگرچہ دلچسپ ہے لیکن یہاں اس کی گنجائش نہیں۔


471 ھ میں حضرت عبدالقادر رحمتہ اللہ علیہ پیدا ہوئے۔ حضرت عبدالقادر ابھی کمسن ہی تھے کہ سایہ پدری سے محروم ہو گئے۔ سیدہ فاطمہ نے ان کی پرورش میں نہایت حوصلے اور صبر سے کام لیا اور اپنے چار یا پانچ سال کے بیٹے کی بھر پور تربیت کی اور انہیں ہمیشہ سچ بولنے کی ایسی تلقین کی جو حضرت عبدالقادر جیلانی نے ہمیشہ کے لئے اپنے دل پر نقش کر لی۔

(جاری ہے)


اس نقش کا اثر تھا کہ اس ننھی سی عمر میں شیخ عبدالقادر جیلانی نے ڈاکووٴں کے سردار کے سامنے سچ بول کر اسے اپنا مطیع بنا لیا اور اسے توبہ کرنے پر مجبور کر دیا۔
سیدہ فاطمہ نے اپنے لخت جگر کو اعلیٰ تعلیم کے لیے خود سے جدا کر کے دور دراز علاقوں میں بھیجنے سے بھی گریز نہ کیا۔ آپ کے بارے میں تاریخ خاموش ہے کہ آپ کی وفات کب اور کہاں ہوئی لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ دنیا کی بہترین ماوٴں میں سے ایک تھیں۔

Browse More Great Muslim Mothers

Special Great Muslim Mothers article for women, read "Syeda Fatima Umm Ul Khair Rehmat Ullah Alaiha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.