Ab Aapko Parler Janay Ki Zaroorat Nehin - Article No. 1580

Ab Aapko Parler Janay Ki Zaroorat Nehin

اب پارلر جانے کی ضرورت نہیں - تحریر نمبر 1580

اللہ تعالی نے خواتین کو حسن سے نوازا تو اس کی آرائش کا شعور بھی عطاکیا،شاید اسی لئے خواتین اپنے حسن کو سنوارنے کے لیے نت نئے طریقے اپناتی ہیں۔بیوٹی پارلر کے رحجان میں بھی خاصہ اضافہ ہوچکا ہے مگر جو خواتین ان مہنگے مہنگے پارلروں میں جانے کی اسطاعت نہیں رکھتیں یاجانا نہیں چاہتیں ان کے لیے ان کا کچن ہی کافی ہے

پیر 8 مئی 2017

اللہ تعالی نے خواتین کو حسن سے نوازا تو اس کی آرائش کا شعور بھی عطاکیا،شاید اسی لئے خواتین اپنے حسن کو سنوارنے کے لیے نت نئے طریقے اپناتی ہیں۔بیوٹی پارلر کے رحجان میں بھی خاصہ اضافہ ہوچکا ہے مگر جو خواتین ان مہنگے مہنگے پارلروں میں جانے کی اسطاعت نہیں رکھتیں یاجانا نہیں چاہتیں ان کے لیے ان کا کچن ہی کافی ہے جہاں آپ کی جلد کی حفاظت اور رنگت کو نکھارنے کا سب سامان موجود ہے موسم چونکہ انسانی جلد پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں اسی لئے موسمِ گرما کی تیز دھوپ،گرمی اور لو سے جلد بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے اور اگر جلد کی حفاظت نہ کی جائے توجلد کی تروتازگی اور شادابی ماند پڑجاتی ہے جیسے دھوپ کی تمازت سے چہرہ جھلس جاتا ہے،رنگ کالا ہوجاتا ہے،چہرے پر دانے بن جاتے ہیں،چکنائی بڑھ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پسینہ زیادہ آنے سے جلد کے مسام کھل جاتے ہیں جن میں دھول مٹی اور میل کچیل جمع ہو جاتی ہے جو کئی جلدی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔گرم موسم میں جلد کی حفاظت کے لیے سب سے زیادہ ضروری پانی کا متواتر استعمال ہے اس کے بعد چہرے کو دھوپ سے بچائیں اور جب بھی باہر نکلیں تو چھتری لے کر ہی نکلیں،چہرے ،گردن،ہاتھ،اور پاؤں وغیرہ پر سن بلاک لگا ئیں اور اپنی غذا میں موسمی پھل اور سبزیاں بھی ضرور شامل کریں جبکہ غیر معیاری مشروبات کے استعمال ترک کردیں اور ان کی جگہ تازہ پھلوں کو جوس پئیں۔

چہرے کی حفاظت کے لئے
1 ۔چہرے پرپسی ہوئی جئی ملنے سے جلد پر میل اور جمی دھول مٹی صاف ہوجائیگی اور رنگت میں نمایاں نکھار محسوس ہوگا۔
2 ۔ چنے کی دال بھگوکر پیس لیں اور اس میں تھوڑا سا دودھ ملاکریہ لیپ چہرے پر 15 سے 20 منٹ تک لگائیں اور پھر تازہ پانی سے چہرہ دھوکر خشک کرلیں۔یہ عمل روزا نہ دہرائیں،خیال رہے روزانہ تازہ لیپ ہی تیارکریں۔

3 ۔دس بادام،ایک چٹکی ہلدی اور تھوڑے سے چاول پیس لیں،پھر تینوں کو ملا کر دودھ شامل کردیں۔اور گاڑھا سا لیپ بناکر چہرے پر لگائیں۔
4 ۔حسب ضرورت شلجم اور گاجریں پانی میں ابال کر ٹھنڈا ہونے پر ہاتھوں سے مسل لیں اور یکجان آمیزہ چہرے،ہاتھوں اور گردن پر آدھے گھنٹے کے لئے لگا کر رکھیں اور پھر روئی کو دودھ میں بھگو کر جلد صاف کر لیں اس عمل سے بھی جلد پر جمی میل اور دھول مٹی صاف ہوجاتی ہے۔

کھیرے کا فیشل
1 ۔ ایک کھیرا گرائینڈ کر کے اسے میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس چند پتے پودینہ،ایک کھانے کا چمچ شہد،ایک انڈے کی سفیدی اور ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب شامل کر کے اچھی طرح ہلائیں اور چہرے پر اس طرح لگائیں کہ آنکھوں والا حصہ محفوظ رہے۔پچیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے منہ دھو لیں،ہفتے میں ایک دفعہ یہ عمل ضرور رہرائیں۔

جلد کی چکنائی دور کرنے لئے
1 ۔ ایک چمچ شہد،آدھا چمچ لیموں کا رس ملا کر بیس منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر واٹر سے چہرہ دھوکر صاف کرلیں۔
2 ۔ دو کھانے کے چمچ تلسی کے تازہ پتوں کے پیسٹ میں ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب شامل کر کے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ کے بعد چہرہ تازہ پانی سے دھولیں۔
3۔ دو مٹھی پاپ کارن میں آدھا کپ دودھ ملا کر پندرہ منٹ تک بھگودیں اس کے بعد ہاتھوں سے مسل کر سخت زرے نکال دیں اور یہ پیسٹ چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں،خشک ہونے پر دھو کر صاف کرلیں۔

4 ۔ ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ دودھ ملا کر پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں۔
بیسن کا ماسک
1۔ دو کھانے کے چمچ بیسن،ایک تہائی کھانے کا چمچ ہلدی،ایک کھانے کا چمچ دہی۔آدھا کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور آدھا کھانے کا چمچ شہد لے کر اچھی طرح مکس کرلیں اور چہرے پر لگا لیں۔جب یہ ماسک ہو جائے تو ہلکے ہاتھ سے چہرے پر مساج کریں اور پھر پانی سے دھوکر صاف کرلیں۔
یہ ماسک ہفتے میں دو دفعہ استعمال کریں۔
دانوں سے نجات
1۔ دن میں ایک مرتبہ چہرے پر کھیرے ،ٹماٹر یا پودینے کا رس لگائیں، اس کے باقاعدہ استعمال سے جلد صاف ہو جائے گی۔
2۔ دو چمچ سیب کے گودے میں آدھا چائے کا چمچ دودھ اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر چہرے پر بیس منٹ تک لگائیں،دانے اور داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔
برف کا ٹکڑا ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر چہرے پر لگائیں۔
ہونٹوں کی دلکشی کے لئے
1۔ ہونٹوں کو نرم اور ملائم رکھنے کے لئے رات کو سوتے ہوئے بادام روغن ی زیتون کا تیل استعمال کریں۔
2۔ دیسی موم میں لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔
3۔ بادام روغن یا زیتون کے تیل میں شہد ملا کر لگائیں۔
4 ۔عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر دن میں دو مرتبہ لگائیں،تازہ دودھ کی جھاگ ہونٹوں پر ملنے سے بھی ہونٹ گلابی ہوجاتے ہیں۔

5 ۔ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے کے لئے انگور یا چکوترے کا رس پسی ہوئی دار چینی میں ملا کر لگانے سے رنگت بدل جاتی ہے۔
6۔گلاب کی پتیاں پیس کر انہیں دودھ میں ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔
7 ۔ ہونٹوں کوپھٹنے سے بچانے کے لئے دودھ یا بالائی بھی لگائی جاسکتی ہے۔
چہرے کے داغ دھبوں کے لئے
1۔پسے ہوئے لیموں کے چھلکے دودھ میں ملا کر رات کو لگائیں اور صبح تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔

2۔ بالائی میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں اور یہ عمل ہفتہ میں دو بار دہرائیں۔
3۔ تازہ دودھ میں چند قطرے گلیسرین ڈال کر چہرے پر لگانے سے نہ صرف داغ دھبے دور ہوتے ہیں بلکہ چہرے پر تازگی اور نکھار بھی آتاہے
4۔مولی کے بیج پیس کر رکھ لیں،انہیں روزانہ تھوڑے سے دہی میں ملا کر چہرے پر لگانے سے چند دنوں ،میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Ab Aapko Parler Janay Ki Zaroorat Nehin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.