Chewing Gum Ka Chipak Jana - Article No. 1763

Chewing Gum Ka Chipak Jana

چیونگم کا چپک جانا - تحریر نمبر 1763

اکثر اوقات چیونگم کپڑوں پر چپک جاتی ہے چپک جانے والی چیونگم اتارنے کے لیے اس پر برف رگڑیں اور اس وقت تک رگڑیں جب تک چیونگم کپڑا نہ چھوڑدے

جمعرات 15 فروری 2018

پھر چیونگم والے نشان کو صابن ملے پانی سے دھوڈالیں اگر نشان باقی رہ جائے تو سپرٹ لگا کر تھوڑی دیر کے لیے چھوڑدیں اور دوبارہ صابن ملے پانی سے دھو ڈالیں چیونگم کا نشان دور ہوجائے گا،
روغن یا پینٹ کا داغ:
اگر عام وارنش کا داغ ہے تو داغ والے حصے کو تارپین کے تیل یا بنزین میں بھگودیں اگر پلاسٹک پینٹ ہے تو کلوروفارم لگانے سے اتر جائے گا لگاتے وقت ناک پر رومال رکھیں اور کھلی ہوا میں لگائیں تاکہ کلوروفارم آپ پر برا اثر نہ کرے۔


تار کول کا داغ:اکثر تار کول کپڑوں پر جم کر کپڑے خراب کرتی ہے کھرچ کر جتنا اُتار سکتی ہے اُتار دیں پھر روئی کے پھاہے یا استفنج کو بنزین میں بھگو کر داغ پر خوب رگڑیں داغ ختم ہوجائے گا۔
کاڈ لور آئل کا داغ:مچھلی کے تیل کے داغ کو فوراً دھو دینا چاہیے ورنہ داغ بہت بڑا نشان ڈالتا ہے اس کو گرم پانی سے دھوئیں پھر استفنج پر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ لگا کر داغ پر ملیں داغ اُتر جائے گا۔

(جاری ہے)


پسینے کا داغ:جسم کا پسینہ عموماً تیزابی ہوتا ہے اس لیے اس کے داغ کو دور کرنے کے لیے کوئی الکلی استعمال ہوگی مثلاً امونیا یا بوریکس کے ہلکے محلول سے یہ داغ اُتر جائے گا اگر امونیا سے داغ نہ اُترے تو سمجھ لیں کہ داغ اساسی ہے اس کے لیے سرکہ سے استفنج کریں کپڑے سے پسینے کی بدبو دور کرنے کے لیے نیم گرم پانی میں چند قطرے سرکہ ملا کر استفنج کریں اگر پسینے کے ہمراہ کسی رنگین کپڑے کا داغ بھی موجود ہو تو امونیا یا بورکس سے مشکل ہی سے دور ہوگا اس کے لیے آپ رنگ کاٹ استعمال کرسکتی ہے پسینے سے سفید کپڑے زردی مائل ہوجاتے ہیں ان کے لئے بھی رنگ کاٹ استعمال ہوگا مثلاً ہائیڈروجن پر آکسائڈ یا سوڈیم ہائپوسلفائیٹ کا ہلکا محلول استعمال کریں،
سائیکل کے تیل کا داغ:اس کو دور کرنے کے لئے ایک کپڑے کو کاربن ٹیٹرا کلورائیڈمیں تر کرکے داغ والے حصے پر رگڑیں داغ صاف ہوجائے گا اگر داغ صاف نہ ہو تو بھر گاچنی مٹی اور کاربن ٹیٹرا کلوارائیڈ سے داغ ڈھک دیں جب خشک ہوجائے تو برش سے آہستہ آہستہ اُتاریں داغ صاف ہوجائے گا۔

جام کا نشان:داغ کو فوراً نیم گرم پانی اورصابن سے دھوئیں اگر نہ اُترے تو ایک کپ پانی میں ایک اونس بورکس ملا کر اس کے محلول سے کپڑے پر داغ والی جگہ پر رگڑیں اگر داغ پھر بھی قائم رہے تو داغ پر امونیا رگڑیں داغ دور ہو جائے گا۔
ٹماٹر کی چٹنی کا داغ:سب سے پہلے داغ کو ٹھنڈے پانی سے استفنج کریں پھر اس پر گلیسرین لگائیں اور آدھ گھنٹے کے بعد پانی اور صابن سے دھوئیں اگر داغ پوری طرح نہ اُترے تو ہائیڈروجن پرآکسائیڈ لگا کر دھو ڈالیں اب کے داغ اُتر جائے گا،
تمباکو کا داغ:داغ والے حصے کو ٹھنڈے پانی میں بھگوئیں پھر گرم گلیسرین داغ پر رگڑیں نصف گھنٹہ تک لگی رہنے دیں پھر پانی اور صابن سے دھو ڈالیں اور دھوپ میں سکھائیں لیموں کارس لگانے سے تمباکو کا داغ بہت جلد دور ہوجائے گا اونی کپڑوں پر مندرجہ بالا عمل کے بعد الکحل لگانے سے داغ بالکل مٹ جائے گا،
لیموں جوس کا داغ:
اگر یہ داغ فوراً دور نہ کیا جائے تو کپڑے پر بہت دیر تک رہتا ہے اور اُتارنا مشکل ہوجاتا ہے اگر سفید لینن یا کاٹن پر یہ داغ ہو تو تھوڑے سے پانی میں چند قطرے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے ڈالیں اور اس سے داغ صاف کریں اگر اس سے داغ صاف نہ ہو تو اسی محلول میں چند قطرے امونیا کے بھی ڈال کر دھوئیں داغ دور ہوجائے گا،
کتھے کا داغ:کتھے کے داغ اکثر رومالوں یا کپڑوں پر نمایاں نظر آتے ہیں اس داغ کو دور کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کاربن ٹیٹرا کلوارائیڈ لے کر داغ والی جگہ پر خوب رگڑیں اور چند منٹ بعد کپڑے کو نیم گرم پانی اور صابن کے محلول میں ڈبو دیں داغ دور ہوجائے گا۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Chewing Gum Ka Chipak Jana" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.