Dhulai Ki Mansooba Bandi - Article No. 1756

Dhulai Ki Mansooba Bandi

دھلائی کی منصوبہ بندی - تحریر نمبر 1756

گھر کے تمام میلے کپڑے آپ ایک ٹوکری میں جمع کرتی جائیں جس روز یا جس وقت آپ نے دھونے ہوں آپ کو کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے جس روز کپڑے دھونے ہوں انہیں نکال لیں الماریوں میں بھی دیکھ لیں کہ کوئی میلا کپڑا نہ رہ گیا

منگل 6 فروری 2018

کام کی منصوبہ بندی:کام کی مناسب منصوبہ بندی کرنے سے خاتون خانہ بہت سے وقت اور قوت کی بچت کرسکتی ہے کام شروع کرنے سے پہلے تمام چیزوں کو ترتیب دے لیں اور ضرورت کی چیزوں کا مہیا کرلیں،
اکٹھا کرنا اور چھانٹنا:
گھر کے تمام میلے کپڑے آپ ایک ٹوکری میں جمع کرتی جائیں جس روز یا جس وقت آپ نے دھونے ہوں آپ کو کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے جس روز کپڑے دھونے ہوں انہیں نکال لیں الماریوں میں بھی دیکھ لیں کہ کوئی میلا کپڑا نہ رہ گیا ہو ہنگر اور کھونٹیوں پر سے بھی دیکھ کر اُتارلیں پھر انہیں چار حصوں میں تقسیم کرلیں۔


۱۔اونی کپڑے
۲۔ریشمی کپڑے
۳۔رے ان کے کپڑے
۴۔کاٹن اور لینن کے کپڑے
سفید اور رنگین کپڑے علیحدہ علیحدہ کرلیں اگر کچھ کپڑے بہت زیادہ میلے ہوں تو انہیں قدرے صاف کپڑوں سے بھی علیحدہ کرلیں۔

(جاری ہے)


مرمت کرنا:کپڑوں میں اُدھڑئے ہوئے اور پھٹے ہوئے حصوں کی مرمت کرلیں یا رفو کرنا ہے تو رفو کرلیں۔


داغ دھبوں کو دور کرنا:کپڑوں پر اگر داغ دھبے موجود ہوں تو ان کو کپڑے کی نوعیت کے مطابق مناسب اشیا کے استعمال سے دور کرلیں(داغ دور کرنے کا ذکر آگئے آئے گا)اب دھونے سے پہلے اگر لباس میں زپ وغیرہ ہے تو مضبوطی سے بند کرلیں کف اور کالر کھول لیں رنگین کپڑوں کو الٹا کرلیں

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Dhulai Ki Mansooba Bandi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.