Ghass Ka Daag - Article No. 1762

Ghass Ka Daag

گھاس کا داغ - تحریر نمبر 1762

اس داغ پر گھی یا تیل ملیں اورپھر گرم پانی اور صابن سے دھو ڈالیں اگر داغ نہ اُترے تو ہائیڈروجن پرآکسائڈ کے محلول میں ڈال دیں داغ اُتر جائے گا

بدھ 14 فروری 2018

چکنائی کا داغ:اس داغ کو صابن کے جھاگ بنا کر اس میں دھوئیں یا پھر میدہ یا ٹیلکم پاﺅڈر داغ والے دھبے پر چھڑک دیں کچھ دیر کے بعد پاﺅڈر جھاڑدیں داغ اُتر جائے گا چکنائی کے داغ کو موم کے داغ کی طرح جاذب کاغذ میں رکھ کر یا تولیے میں رکھ کر استری کی مدد سے بھی اُتارا جاسکتا ہے
سالن کا داغ:اس داغ کو فوراً گرم پانی اور صابن سے دھوئیں اگر داغ نہ اُترے تو ایک کپ ٹھنڈے پانی میں ایک بڑا چمچ امونیا ڈال دیں اس میں داغ والے حصے کو ایک گھنٹہ بھیگا رہنے دیں داغ اُتر جائے گا چکنائی اور سالن کے داغ کے لیے کاربن ٹیٹرا کلورائیڈ اور بنزین بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں،
آئس کریم کا داغ:پہلے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں پھر گرم پانی اور صابن کے ساتھ دھوئیں جو کپڑے دھلتے نہیں ان کے لئے کاربن ٹیٹرا کلورائیڈ استعمال کریں داغ کو آہستہ آہستہ کاربن ٹیٹراکلورائیڈ سے استفنج کریں دور ہوجائے گا۔

(جاری ہے)


دودھ کا داغ:جو کپڑے آسانی سے دھوئے جاسکتے ہوں ان کو پہلے ٹھنڈے پانی میں بھگودیں اور پھر صابن سے دھولیں لیکن اگر داغ قائم رہے تو آپ اس پر یورکس چھڑک دیں اور پھر چند قطرے گرم پانی میں ڈال انگلیوں سے خوب ملیں اس کے بعد پانی سے دھو کر نچوڑلیں ادنیٰ کپڑوں کے لیے ایک کپڑے کو کاربن ٹیٹرا کلورائیڈ میں تر کرکے داغ پر رگڑیں داغ صاف ہوجائے گا۔

سیاہی کا داغ:
سیاہی کئی قسم کی ہوتی ہے مختلف قسم کے داغ اُتارنے کے طریقے بھی مختلف ہیں۔
کالی سیاہی کا داغ:
داغ والے حصے کے نیچے ایک کپڑے کی گدی یا بلاٹنگ پیپر رکھ دیں پھر الکحل کاربن ٹیٹرا کلوارائیڈ یا بنزین داغ پر اچھی طرح لگائیں اگر الکحل استعمال کریں تو بعد میں گلیسرین داغ پر رگڑیں یا پھر صابن اورپانی کے محلول میں چند قطرے امونیا کے ڈال کر داغ دھوئیں۔

سرخ روشنائی داغ:میتھیلیٹڈ سپرٹ اور یورکس کے تیز محلول میں تھوڑا سا سرکہ شامل کریں اس محلول سے داغ تر کریں داغ دور ہوجائے گا اگر داغ قائم رہے تو ایک کپ میں اوگزیلک ایسڈ ڈالیں اور اس میں ڈبو کر داغ دور کریں۔

نیلی روشنائی کا داغ:داغ اگر ابھی گیلا ہو تو اس پر نمک چھڑکیں پھر نمک جھاڑ کر اوپر گلیسرین لگادیں اور داغ کو آہستہ آہستہ رگڑیں اور پھر صاف پانیسے دھوڈالیں۔


بال پوائنٹ کی قلم سیاہی اتارنے کا طریقہ:
بال پوائنٹ قلم کی سیاہی اُتارنے کے بہت سے طریقے ہیں ان میں سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ دھبے پر میتھیلیٹڈ سپرٹ لگادیں اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک موٹے جاذب کپڑے پر داغ والا حصہ پھیلادیں پھر اس پر بنزین ڈالیں اور باری باری کاربن ٹیٹرا کلورائیڈ اور میتھیلیٹڈ سپرٹ اس پر ڈالیں داغ صاف ہوجائے گا۔

پٹرول کا داغ:اکثر اوقات پٹرول سے کپڑے صاف کرتے وقت کپڑے پر گول گول دھبے پڑجاتے ہیں ان سے بچاﺅ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پٹرول کم لگایا جائے اور رگڑتے وقت کپڑے پر پھونک مارتے جائیں تاکہ پٹرول جلدی خشک ہو اور پھیلنے نہ پائے،
گریس کے داغ:جتنی گریس خرچ کر اُتر سکتی ہوں اُتارلیں پھر تھوڑا سا مکھن اس پر مل دیں اب صابن کے محلول اور امونیا سے باری باری دھوئیں اگر داغ پھر بھی باقی رہے تو رنگ کاٹ سے اسے صاف کردیں اگر آپ کا کپڑا کچھ اس قسم کا ہے کہ رنگ کاٹ استعمال نہیں کرسکتیں تو پلاٹنگ پیپر کپڑے کے اوپر نیچے رکھ کر استری بہت گرم کر کے اس پر رکھیں یہ عمل تین یا چار بار دہرائیں حتیٰ کہ داغ بالکل صاف ہوجائے۔

ٹنکچر کا داغ:اس داغ پر انڈے کی سفیدی لگا کر خوب رگڑیں دس منٹ بعد کپڑا دھولیں داغ اتر جائے گا۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Ghass Ka Daag" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.