Khoon Ka Daag - Article No. 1761

Khoon Ka Daag

خون کا داغ - تحریر نمبر 1761

خون کا داغ دور کرنے کے لئے تیز گرم پانی ہرگز استعمال نہ کریں ورنہ داغ جم جائے گا اور پکا ہوجائے گا اگر کپڑا ریشمی یا اونی ہو تو داغ کو نیم گرم پانی میں بھگو دیں بصورت دیگر اس کو ٹھنڈے پانی میں بھگودیں

منگل 13 فروری 2018

جب داغ پکا ہوجائے تو صابن اور پانی سے دھو ڈالیں اگر داغ جم چکا ہے اور کپڑا سخت ہوگیا ہے تو ایک پیالی میں دو چمچ نمک یا 1/2 چمچ امونیاڈال کر داغ کو اس میں بھگودیں ایک گھنٹہ تک بھیگا رہنے دیں اس کے بعد صابن اور پانی سے دھوئیں داغ دور ہوجائے گا۔
رنگدار موم کا داغ:
فالتو موم کھرچ کر اُتاردیں پھر داغ والے دھبے کو جاذب کاغذ Blotting paper کی دو تہوں میں رکھ کر ہلکی گرم استری پھیریں جاذب کاغذ تمام چکنائی جذب کرلے گا پھر روئی کے پیڈ پر کاربن ٹیٹرا کلورائڈ لگا کر آہستہ آہستہ ملیں داغ اُتر جائے گا۔


چائے کافی اور کوکر وغیرہ کا داغ:کپڑوں پر یہ داغ بہت کثرت سے پڑجاتے ہیں ریشمی اور اونی کپڑے کے لئے گلیسرین لگا کر آہستہ آہستہ ملیں اور ایک گھنٹہ کے بعد دھوڈالیں سوتی کپڑوں پر اگر چائے کافی وغیرہ کا داغ پڑجائے تو دو تین فٹ کی بلندی سے اُبلتا ہوا پانی داغ والے دھبے پر گرائیں پھر صابن اورنیم گرم پانی سے دھوڈالیں ان داغوںکو دور کرنے کا ایک طریقہ اور بھی ہے کپڑے پر جس جگہ داغ موجود ہوں وہاں آپ یورک پاﺅڈر تھوڑی دیر تک ملیں پانچ منٹ تک یونہی رہنے دیں اس کے بعد اسے گرم پانی سے دھو ڈالیں اگر داغ نہ اُترے تو یورک پاﺅڈر زیادہ دیر تک لگا دہنے دیں داغ اتر جائے گا۔

(جاری ہے)


چاکلیٹ کا داغ:سب سے پہلے داغ کو کسی کند چھری یا چاقو سے کھرچ ڈالیں تاکہ کچھ زردی اُتر جائے پھر داغ کو نصف گھنٹہ تک کے لیے ٹھنڈے پانی میں بھگودیں اس کے بعد صابن اور پانی سے دھو ڈالیں داغ اُتر جائے گا۔
انڈے کی زردی کا داغ:
سب سے پہلے داغ کو کسی کند چھری یا چاقو سے کھرچ ڈالیں تاکہ کچھ زردی اُتر جائے پھر داغ کو نصف گھنٹہ تک کے لیے ٹھنڈے پانی میں بھگودیں اس کے بعد صابن اور پانی سے دھو ڈالیں داغ اُتر جائے گا،
نیل پالش کا داغ:جس کپڑے پر داغ لگا ہو اسے نیل پالش ریموور جو کہ عام طور پر ایسی ٹون ہوتا ہے ایسی ٹیٹ رے ان پر استعمال نہیں کیا جائے گا اس کے لیے سپرٹ استعمال ہوسکتی ہے اوراگر نیل پالش کا رنگ اترے تو کسی ہلکے رنگ کاٹ مثلاً ہائیڈروجن پراکسائیڈ سے صاف کریں۔

پھلوں کا داغ:آڑو،ناشپاتی اور آلو بخارے کے داغ دور کرنے کے لیے کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں بھگوئیں پھر داغ پر گلیسرین ملیں فوراً صابن استعمال نہ کریں کیونکہ صابن سے پھلوں کے داغ پکے ہوجاتے ہیں گلیسرین کئی گھنٹے تک لگی رہنے دیں پھر چند قطرے سرکے کے داغ پر لگائیں اور پانی میں اچھی طرح کھنگال لیں پانی کے تمام پھلوں کے داغ ابلتا ہوا پانی گرانے سے دور ہوجاتے ہیں داغ والے حصے کو کسی جوڑے منہ کے برتن پر تان لیں اور پھر بلندی سے پانی گرائیں یاد رکھیں کہ تیز گرم پانی اونی کپڑوں کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Khoon Ka Daag" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.