Linon Aur Cotton Ki Dhulai - Article No. 1754

Linon Aur Cotton Ki Dhulai

لینن اورکاٹن کی دھلائی - تحریر نمبر 1754

رنگ دار کپڑوں کو بھگونے سے پہلے پانی میں ایک چھٹانک نمک اور تولیہ بھر ٹاٹری گھول لیں اس سے رنگ پکا ہوجائے گا اور دھوتے وقت نہیں اُڑے گا سفید کپڑوں کو پانی سے نچوڑ کر نکال لیں

ہفتہ 3 فروری 2018

دھونے سے پہلے رنگ دار اور سفید کپڑے علیحدہ علیحدہ کرلیں رنگ دار کپڑوں میں سے کسی کپڑے کا رنگ چھٹتا ہو تو اسے علیحدہ کرلیں سفید کپڑوں اور رنگ دار کپڑوں کو علیحدہ علیحدہ برتنوں میں بھگو دیں کپڑوں کو دھونے سے پہلے بھگونے سے میل نرم ہوکر جلد اُتر جاتا ہے رنگ دار کپڑوں کو بھگونے سے پہلے پانی میں ایک چھٹانک نمک اور تولیہ بھر ٹاٹری گھول لیں اس سے رنگ پکا ہوجائے گا اور دھوتے وقت نہیں اُڑے گا سفید کپڑوں کو پانی سے نچوڑ کر نکال لیں اب آدھ پاﺅ صابن لے کر آٹھ سیر پانی میں حل کرلیں اور کپڑوں کو اس میں ڈبو کر دھوئیں بہت اچھے اور صاف دھونے کے لیے گرم پانی استعمال کریں یا کپڑوں کو بھگونے کے بعد گرم کرلیں اگر کپڑا رنگین اور پھولدار ہے تو بہتر ہے کہ ٹھنڈے پانی ہی سے دھوئیں کپڑے دھونے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ کسی قسم کا داغ دھبہ تو موجود نہیں ہے اگر کوئی دھبہ ہے تو اسے مناسب طریقے سے دور کرلیں۔

(جاری ہے)


ریشمی کپڑوں کی دھلائی:
ریشمی کپڑوں کا دھونا سوتی کپڑوں کے دھونے سے ذرا مشکل ہوتا ہے اس میں خاص توجہ اور احتیاط کرنی چاہیے اس لیے کہ ریشم کے تار روئی وغیرہ کے تاروں سے مضبوط لیکن ہلکے اور نرم ہوتے ہیں،ریشمی کپڑوں کو سوتی کپڑوں کی طرح زیادہ دیر تک بھگویا نہیں جاتا لیکن اگر کپڑا نیا ہو تو دھونے سے پہلے نیم گرم صابن والے پانی میں آدھ گھنٹہ تک کے لیے بھگودیں اس کے علاوہ زیادہ گندے کپڑوں کو بھی کچھ عرصہ تک کے لیے بھگونا بہتر ہے ریشم کو ہمیشہ نیم گرم پانی سے دھوئیں پانی میں صابن ڈال کر جھاگ اٹھائیں اور پھر کپڑے کو اس میں ڈال کر کر دھوئیں گندے حصوں کو ہتھیلیوں سے مل مل کر صاف کریں دھوتے وقت پانی دو مرتبہ تبدیل کرلیں جب آپ دیکھیں کہ میل دور ہوگیا ہے تو صاف پانی سے کئی بار دھوئیں دھونے کے بعد تھوڑا سا سہاگہ یا ٹاٹری لے کر کسی برتن میں پانی گھول کر کپڑوں کو اس پانی میں ڈبو دیںاب کپڑے نچور کر ہوا میں پھیلا دیں استری کرنے پر خوب چمک جائیں گے رنگین سلکی کپڑوں کے لیے 1/2 چمچ سپرٹ کا پانی میں ڈال کر آخری مرتبہ کھنگالیں اس سے بھی کپڑوں میں چمک پیدا ہوجائے گی نقلی ریشمی کپڑوں کو تولیے میں لپیٹ کر نچوڑیں کیونکہ جب یہ گیلے ہوتے ہیں تو ان میں مضبوطی نہیں رہتی ایسے کپڑوں کو لٹکا کرنہ سکھائیں بہترہے ان کو پھیلا کر سکھائیں لٹکا کر سکھانے سے کپڑوں کو نچلے حصوں میں پانی کے نشانات رہ جائیں گے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Linon Aur Cotton Ki Dhulai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.