Masfi Ashian - Article No. 1752

Masfi Ashian

مصفی اشیا - تحریر نمبر 1752

کچھ ایسی کیمیاوی اشیا ایجاد ہوچکی ہے جو کپڑوں کا میل دور کردیتی ہے مثلاً پٹرول الکحل وغیرہ

جمعرات 1 فروری 2018

مصفی اشیا وہ ہیں جو پانی کے ساتھ مل کر کپڑوں کے داغ دھبے اور میل کچیل دور کرتی ہے یہ دو طرح کی ہوتی ہیں:
۱۔صابن:آج سے دو ہزار سال بیشتر سے استعمال میں آرہا ہے
۲۔کیمیاوی اشیا:کچھ ایسی کیمیاوی اشیا ایجاد ہوچکی ہے جو کپڑوں کا میل دور کردیتی ہے مثلاً پٹرول الکحل وغیرہ۔
صابن کی بھی بہت سی قسمیں ہوتی ہے کچھ میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے تو کسی میں الکلی زیادہ ہوتی ہے۔

کپڑوں کی دھلائی کے لیے مناسب اور اچھے صابن کا انتخاب ضروری ہے اور جہاں تک ممکن ہو بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ ہلکے پانی کو استعمال کریں صابن کی خاصیت کو جانچنے کے لیے مندرجہ ذیل امور کا علم ہونا ضروری ہے:
۱۔
صابن اگر نرم قسم کا ہوتو اس کا مطلب ہے صابن میں پانی کافی مقدار میں شامل ہے ایسا صابن زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)


۲۔زرد رنگ کے شفاف صابن میں مصنوعی رال موجود ہوتی ہے اس قسم کا صابن بہت زیادہ جھاگ دیتا ہے لیکن اس کی مصفی طاقت کم ہوسکتی ہے۔
۳۔بعض مرتبہ سخت قسم کے صابنوں میں گھٹیا پن چھپانے کے لیے سوڈیم سلیکیٹ ملا دیا جاتا ہے۔
۴۔صابن میں الکلی اگر زیادہ مقدار میں موجود ہوگی تو اس کی پہچان یہ ہے کہ صابن کی سطح دانے دار ہوگی یااس پر قسمیں سی بنی ہوں گی لہٰذا صابن کا انتخاب کرتے وقت یہ ضرور دیکھیں کہ صابن نہ زیادہ نرم ہو اور نہ ہی زیادہ سخت اور اس بات کا یقین کرلیں کہ اگر صابن سخت ہے تو گھٹیا کوالٹی کا تو نہیں اورنہ ہی دانے دار صابن منتخب کریں۔

صابن کئی صورتوں میں دستیاب ہیں مثلاً:
۱۔
صابن کی ٹکیہ: جس سے عام کپڑے دھوئے جاتے ہیں
۲۔
سوپ فلیکس(Soap flakes) :مثلاً لکس فلیکس ان کے استعمال سے وقت اور محنت کی بچت ہوتی ہے اور ان کا استعمال بھی قدرے سہل ہے۔
۳۔
سوپ پاﺅڈر،مثلاً سرف:اس میں نہ صرف الکلی ہوتی ہے بلکہ داغ دھبے دور کرنے والا عنصر (Bleaching agent) بھی شامل ہوتا ہے اس قسم کے صابن عام صابنوں سے کوالٹی میں عمدہ اور بہتر ہوتے ہیں۔

۴۔
دھونے والے پاﺅڈر:ان میں الکلی کے علاوہ سوڈا بھی شامل ہوتا ہے بعض بلیچنگ پاﺅڈر بھی ہوتا ہے اس قسم کے پاﺅڈر دھوبی استعمال کرتے ہیں ا ن کا زیادہ استعمال کپڑے کے ریشے کو کمزور کردیتا ہے اور کپڑے جلد پھٹ جاتے ہیں۔
۵۔
حل ہونے والا صابن (Solvent Soaps) :اس قسم کے صابن زیادہ موثر اور بہتر خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں زیادہ استعمال نہیں ہوتے۔

رنگ کاٹ (Bleachin agent) :
یہ ایک ایسا کیمیاوی عوامل ہے جس سے کپڑے کے داغ دھبے دور کیے جاتے ہیں یہ عمل دراصل اکسیجن کے عمل کی وجہ سے ہوتا ہے ہوا اور دھوپ قدرتی بلیچنگ ایجنٹ ہے گھروں میں استعمال ہونے والا عام اور رنگ کاٹ کلورائڈ آف لائمChloride of lime ہوتا ہے کلورائڈ آف لائم اور دھوبی سوڈے کو ملانے سے ایک عمدہ رنگ کاٹ بن جاتا ہے جوکہ سوتی ،لینن اور رے ان کے کپڑوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یہ رنگ کاٹ تھوڑی مقدار میں بنانا چاہیے کیونکہ یہ بہت جلد خراب ہوجاتا ہے اور اپنی خصوصیت کھودیتا ہے اس کے محلول کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں اور روشنی سے دور رکھیں ریشمی اور اونی کپڑوں کے لیے پوٹاشیم پرمینگنیٹ کی بلیچ استعمال کی جاسکتی ہے اس کے استعمال کے بعد کپڑا براﺅن رنگ اختیار کرلیتا ہے جس کو دور کرنے کے لیے ایک اور عمل کیا جاتا ہے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے:
۱۔
سب سے پہلے پوٹاشیم پرمینگنیٹ کا پانی میں محلول بنالیں اور کپڑوں کو اس محلول میں چند منٹوں کے لیے بھگو دیں اونس پوٹاشیم پرمینگنیٹ ایک گیلن پانی میں حل کرلیں،
۲۔
کپڑوں کو نچور کر صاف پانی میں کھنگال لیں آپ دیکھیں گے کہ کپڑوں کی رنگت براﺅن سی ہوگئی ہے اس رنگ کو دور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کے محلول میں کپڑے کو ڈبو دیں:
(الف)سوڈیم ہائیڈرو سلفائیٹ
(ب)اگزیلک ایسڈ ایک اونس ایک گیلن پانی میں۔
(ج)ایک چمچ سرکہ ایک پائینٹ ہائیڈروجن پر اکسائیڈ میں ملا کر محلول بنالیں۔
۳۔اب کپڑوں کا اچھی طرح کھنگال کر سکھالیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Masfi Ashian" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.