Neelahat Paida Karna - Article No. 1753

Neelahat Paida Karna

نیلاہٹ پیدا کرنا - تحریر نمبر 1753

لیکو دراصل رنگ کاٹنے کا عمل کرتی ہے اور نیل کپڑے میں نیلاہٹ پیدا کرکے نیلاہٹ کو ماند کردیتا ہے اگر کپڑے میںنیلاہٹ زیادہ آگئی ہو تو تھوڑے سے پانی میں دو بڑے چمچ سرکے کے ڈال کر اس میں کپڑا نچوڑ کر نکال لیں

جمعہ 2 فروری 2018

بعض اوقات سفید کپڑے خاص طور پر سوتی کپڑے کثرت استعمال اور مسلسل دھلنے سے نیلاہٹ اختیار کرلیتے ہیں اس نیلاہٹ کو دور کرنے کے لیے دو چیزیں استعمال ہوتی ہیں:
۱۔لیکو،
۲۔نیل،
لیکو دراصل رنگ کاٹنے کا عمل کرتی ہے اور نیل کپڑے میں نیلاہٹ پیدا کرکے نیلاہٹ کو ماند کردیتا ہے اگر کپڑے میںنیلاہٹ زیادہ آگئی ہو تو تھوڑے سے پانی میں دو بڑے چمچ سرکے کے ڈال کر اس میں کپڑا نچوڑ کر نکال لیں سر کے میں ڈالنے سے نہ صرف سفیدی زیادہ آجائے گی بلکہ اس قسم کی چمک بھی پیدا ہوجائے گی،

کلف:یہ ایک قسم کا کاربوہائیڈریٹ ہوتا ہے جو کپڑوں میں سطحی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے کلف لگانے سے استری بھی دیر تک قائم رہتی ہے اور کپڑا بھی دیر میں میلا ہوتا ہے مختلف قسم کے کپڑوں کو مختلف قسم کی کلف لگائی جاتی ہے نصف کپ میدے کو نصف کپ ٹھنڈے پانی میں ملادیں پھر تقریباً پانچ کپ پانی ابلنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں جب پانی ابلنے لگے تو اسے نیچے اتاریں اور میدے کی پیسٹ ڈال کر ہلائی جائیں تاکہ سب یکجان ہوجائے خیال رکھیں کہ گٹھلیاں نہ پڑجائیں پھر چولھے پر چڑھا کر اسے دس منٹ تک پکائیں اب آپ اس کلف کو پانی میں ملا کر اپنی مرضی کی سٹارچ تیار کرسکتی ہے
سخت سٹارچ:
میز ،پوش، قمیض کا کالر،کف،شلواروں کے لیے استعمال کی جاتی ہے
درمیانی سٹارچ:کھانے کی میز کے نیکنس،کاٹن شرٹ،کاٹن کی ساڑھیوں،ایپرن، بستر کی چادر وغیرہ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)


ہلکی سٹارچ:تکیے غلاف،ننھے بچوں کے کپڑے اور پردوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے،بعض اوقات بہت زیادہ سخت قسم کی کلف کی ضروری ہوتی ہے اس کے لیے آپ کپڑے کو سخت قسم کی سٹارچ میں ڈبو کر اوپر گرم گرم استری کریں سخت قسم کا کلف چڑھ جائے گی۔
کپڑوں کی دھلائی:کپڑوں کی دھلائی آج کل آیک بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے نئی نئی قسم کے کپڑے ایجادہورہے ہیں بعض کپڑے صرف قدرتی ریشوں سے تیار کیے جاتے ہیں بعض مصنوعی انسان خود ساختہ ریشوں سے تیار کیے جاتے ہیں اور بعض کپڑے قدرتی اور مصنوعی ریشوں کو ملا کر تیار کیے جاتے ہیں آج کل فن پارچہ باقی بہت ترقی کرگیا ہے اس کی وجہ سے نت نئے ڈیزائینوں اور ساخت کے کپڑے بنتے ہیں مثلاً ٹائیلوں رے آن ڈیکرون وغیرہ مصنوعی ریشے ہیں نائلکس نائیلون جارجٹ شوز ڈی شین وغیرہ مختلف ساخت کے کپڑے ہیں مختلف قسم کے کپڑوں کی دھلائی کا طریقہ بھی مختلف ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Neelahat Paida Karna" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.