Rango Ki Iqsam - Article No. 1758

Rango Ki Iqsam

رنگوں کی اقسام - تحریر نمبر 1758

آج کل انواع و اقسام کے رنگ دستیاب ہے آپ اپنی مرضی اور کپڑے کی نوعیت کے مطابق رنگ کا انتخاب کرسکتی ہے

جمعرات 8 فروری 2018

گرم اور ٹھنڈے پانی میں حل ہونے والے رنگ
یہ عام رنگائی والے رنگ ہوتے ہیں اور گرم اور ٹھنڈے دونوں قسم کے پانی میں حل ہوجاتے ہیں اگر کپڑے کو پکا رنگ نہ رنگنا ہو تو یہ ٹھنڈے پانی میں استعمال کیے جاتے ہیں جب پکا رنگ اور قدرے گہرا رنگ چڑھانا مقصود ہو تو گرم یا کھولتا ہوا پانی استعمال کیا جاتا ہے ان میں کپڑے کی رنگائی آسان اور سادہ ہوتی ہے۔


صرف گرم پانی میں حل ہونے والے رنگ:ان رنگوں سے ایسے کپڑے رنگے جاتے ہیں جن کے لیے زیادہ حرارت نقصان دہ ہوتی ہے۔
رنگ جوکہ صرف حیوانی ریشوں پر اثر کرتے ہیں:
ان رنگوں سے اگر نباتاتی ریشوں سے بنے کپڑے رنگے جائیں تو رنگ نہیں چڑھتا یہ رنگ اون اور ریشم کے لیے ہوتے ہیں سوتی دھاگے سے ملے ہوئے کپڑوں پر یہ رنگ نہیں دینا چاہیے کیونکہ سوتی دھاگے پر یہ رنگ نہیں چڑھیں گے۔

(جاری ہے)


رے آن کے لیے رنگ:اگر رے ان کو رنگنا ہو تو اس کے لیے خاص رنگ خریدیں۔
رنگ ملانا:کپڑا رنگنے سے پہلے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں یا کترن پر رنگ دے کر نہ دیکھیں کہ رنگ ملتا ہے یا نہیں اگر میچ نہ کرتا ہو تو رنگ کی مقدار گھٹائی بڑھائی جاسکتی ہے رنگ ملانے کے لیے خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس میں ذرا سی غلطی سے بھی کپڑا ستیاناس ہوسکتا ہے۔

رنگ کی مقدار:رنگ کی مطلوبہ مقدار کا تعین کرنے کے دو طریقے ہیں:
۱۔کپڑئے کا وزن یا لمبائی چوڑائی
۲۔
استعمال ہونے والے پانی کی مقدار
وزنی اور بڑے کپڑوں کے لیے رنگ زیادہ مقدار میں درکار ہے اور زیادہ پانی کے استعمال کے ساتھ زیادہ رنگ کی ضرورت ہوگی بہتر ہے کہ ضرورت سے ذرا زیادہ مقدار ہی میں رنگ خریدلیا جائے تاکہ کم نہ ہوجائے۔

رنگائی کے لیے تیاری:
۱۔رنگنے سے پہلے دیکھ لیں کہ کپڑے سے کوئی چیز تو نہیں اتارتی مثلاً فیتہ یا لیس وغیرہ اگر ریشم کے کپڑے پر سوتی لیس لگی ہوئی ہے تو ریشمی رنگ اس پر نہیں چڑھے گا اس لیے اسے اتار کر علیحدہ سوتی رنگ میں رنگیں۔
۲۔لباس میں اگر بند جیبیں ہو تو کھول لیں بٹن وغیرہ اُتار دیں یا کھول لیں اور بند حصے جہاں تک ممکن ہو کھول لیں۔

۳۔رنگ کی مقدار کا تعین کریں۔
۴۔کپڑے کو اچھی طرح دھولیں اور پانی میں اُبال لیں پھر کھنگال کر نچوڑ لیں کپڑے کو پوری طرح نہ نچوڑیں ممکن ہو تو اور سوکھنے کے لیے ڈال دیں جب ادھ گیلا ہو تو رنگنے کے لیے اُتار لیں۔
۵۔میزجس پر کہ کپڑے کرھ کر رنگنے ہوں چکنے کاغذ سے ڈھانپ لیں اپنے لباس کو رنگ کی چھینٹوں سے بچانے کے لیے ایپرن لیں تو بہتر ہے۔

۶۔رنگ گھولنے اور پکانے کے لیے پرانے برتن استعمال کریں مثلاً ناقابل استعمال دیگچیاں ساس پین،چمچیاں اور لکڑی کے چمچے اور چھڑی وغیرہ۔
۷۔رنگائی سے پہلے ابلتے ہوئے پانی سے بھری کیتلی تیار رکھیں
۸۔کپڑے سکھانے کے لیے بھی مناسب جگہ کا انتظام کریں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Rango Ki Iqsam" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.