Rungai Ka Tareeka - Article No. 1759

Rungai Ka Tareeka

رنگائی کا طریقہ - تحریر نمبر 1759

رنگ بنانے کے لیے کافی زیادہ پانی استعمال کریں تاکہ کپڑا رنگ میں بھی اچھی طرح ڈوب سکیں جتنا کھلا پانی استعمال کریں گی اتنی ہی زیادہ اچھی رنگائی ہوگی۔

جمعہ 9 فروری 2018

۱۔رنگائی شروع کرنے سے پہلے اچھی طرح اطمنیان کرلیں کہ آپ نے پر کپڑے کے لیے صحیح قسم کا رنگ منتخب کیا ہے،
۲۔رنگ بنانے کے لیے کافی زیادہ پانی استعمال کریں تاکہ کپڑا رنگ میں بھی اچھی طرح ڈوب سکیں جتنا کھلا پانی استعمال کریں گی اتنی ہی زیادہ اچھی رنگائی ہوگی۔
۳۔رنگ گھولنے کے لیے پہلے برتن میں رنگ رکھیے او ر پھر اس کے اوپر اُبلتا ہوا پانی انڈیلے اور ساتھ ساتھ کسی چیز سے ہلاتے جائیے تاکہ تمام رنگ اچھی طرح حل ہوجائے ورنہ کپڑے پر رنگ کے دھبے پڑجائیں گے کچھ رنگوں کو گھول کر اُبالنا ضروری ہوتا ہے۔


۴۔رنگ گھولنے کے بعد کسی ململ کے کپڑے میں سے چھان لیں ململ کے کپڑے کو کسی برتن کے منہ پر کس کر چھان لیں ململ کے کپڑے کو فوراً رنگ کاٹ کے برتن میں ڈال دیں تاکہ اس کا رنگ اُترجائے اور دوبارہ کسی اور رنگ کے لیے استعمال ہوسکے۔

(جاری ہے)


۵۔اب کپڑے کو ایک سرے سے پکڑ کر آہستہ آہستہ رنگ میں ڈبوئیں پھر نچلے سرے کو نکال کر اوپر کا سرا ڈبوئیں کپڑے کو رنگ میں خوب اوپر نیچے ہلائیں تاکہ کپڑا سب حصوں پر برابر گیلا ہوجائے تھوڑی دیر کپڑے کو اوپر نیچے اٹھانے کے بعد کچھ دیر تک کے لیے اسے رنگ کے بعد کسی چھڑی سے ہلاتی جائیں جب دیکھیں کہ رنگ مرضی کے مطابق چڑھ گیا ہے تو کپڑے کو باہر نکال لیں۔


کھنگالنا:کپڑے کو رنگ میں سے نکالنے کے بعد ٹھنڈے پانی میں کھنگالا جاتا ہے آخری مرتبہ کھنگالتے وقت پانی میں نمک ایک چمچ ایک گیلن پانی کے حساب سے گھول لین کپڑے کو کھنگالنے کے بعد ہرگزنہ نچوڑیں اس سے رنگ کے دھبے پڑجائیں گے کپڑے کو پانی سے نکال کر کچھ دیر ہاتھوں میں اٹھائے رکھیں تاکہ پانی خود بخود نچڑ جائے۔
ایک بات یاد رکھیں کہ پانی کی حرارت میں فوری تبدیلی اون کے ریشے کے لیے مضر ہوتی ہے اس لیے اونی کپڑوں کو ٹھنڈے پانی میں کھنگالنے سے بیشتر بالکل ٹھنڈا ہوجانے دیں۔

سکھانا:
کپڑوں کو نچوڑے بغیر سوکھنے کے لیے پھیلا دیں کپڑوں کو کھلی ہوا میں رسی وغیرہ پر لٹکائیں تاکہ کپڑے ٹپک ٹپک کر نچڑجائیں اور خشک ہوجائیں بہتر ہے کہ قمیضیں وغیرہ ہینگر پر لٹکا کر سوکھنے کے لیے ڈالی جائیں۔
استری کرنا:استری کرنے سے پہلے کپڑے کو مکمل طور پر سوکھنے دیں اگر کپڑے کو نم دینا ہو تو ململ کا نمدار کپڑا رکھ کر استری پھیرلیں،استری کی میز کی چادر کو رنگ کے دھبوں سے بچانے کے لیے کوئی پرانی اور پھٹی ہوئی چادر استعمال کریں چادر کی بجائے اگر کوئی چھوٹا کپڑا بچھایا جائے تو بہتر ہے کیونکہ اگر رنگ کے دھبے لگ بھی جائیں تو آسانی سے رنگ کاٹ دیا جائے گا۔
بہت تیز گرم استری سے کپڑے کا رنگ خراب ہوجائے گا اس لیے زیادہ تیز گرم استری کے استعمال سے احتراز کریں۔رنگے ہوئے کپڑوں کو ہمیشہ الٹی طرف سے استری کریں اگر کسی حصے کو سیدھی طرف سے استری کرنا ضروری ہو مثلاً کف اور کالر تو ململ کا ٹکرا رکھ کر استری پھیرلیں،
آگ سے حفاظت:کپڑوں اورپردوں کو آگ سے بچانے کے لیے انہیں پھٹکڑی کے پانی میں ڈبوئیں تقریباًدوسیر پانی میں ایک اونس یا آدھی چھٹانک پھٹکڑی کافی ہوگی اس طریقے سے کپڑے کافی حد تک آگ لگنے سے محفوظ رہتے ہیں باورچی خانے میں کام کرتے وقت اپنے دوپٹے وغیرہ کو بھی اسی طریقے سے آگ سے بچائیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Rungai Ka Tareeka" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.