Ajeeb O Ghareeb Ficial - Article No. 1423

Ajeeb O Ghareeb Ficial

عجیب وغریب فیشل - تحریر نمبر 1423

جنہیں آزمانا حوصلے کاکام ہے

منگل 15 مارچ 2016

دنیا کا مغربی حصہ ہویا مشرقی خواتین جس حصے میں بھی رہتی ہیں اپنے بناؤ سنگھار کی طرف خاص توجہ دیتی ہیں۔ اگر بناؤ سنگھار کی بات کی جائے تو سب سے پہلے میک اپ کانمبر آتا ہے۔ کیونکہ جب چہرے سے خوبصورتی نہیں چھلکے گی اُس وقت تک کام نہیں بنے گا۔ لہٰذا خوبصورت نظرا ٓنے کے لیے خواتین ہر طرح کے جتن کرتی ہیں۔ فیشل، مساج، ماسک، بلیچ، فیس وائٹنگ کریمیں یہ تمام وہ حربے ہیں جواخواتین اپنے چہروں پر آزماتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ایسی رپورٹ منظر عام پر آئی ہیں۔ جس کے مطابق لندن میں خواتین کچھ عجیب وغریب طریقوں سے فیشل کروارہی ہیں۔ اس فیشل کودیکھنے والے کادل بھی گھبرانے لگتا ہے۔
گھونگھوں کافیشل:
گھونگھارینگنے والا ایک چھوٹا ساجاندار ہے جوعموماََ پانی میں پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

شائد آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ گھونگھے کوفیشل کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن یہ بات سچ ہے۔

عجیب وغریب فیشل جاپان میں بہت مشہور ہے۔ اس طریقہ فیشل میں تین چار گھونگھوں کو چہرے پر پھسلایا جاتا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ گھونگھے پھسلنے کے دوران ان کے جسم سے خارج ہونے والا لیسدار مادہ چہرے پر بڑھاپے کے اثرات کم کرتا ہے اور جلد کوجوان رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ حال ہی میں برطانیہ میں بھی کچھ مقامات پر گھونگھوں کے فیشل کے پارلر کھولے گئے ہیں جہاں لگ بھگ 50برطانوی پاؤنڈ یا پاکستانی 8ہزار روپے میں گھونگھوں سے فیشل کرایا جاتا ہے۔
خواتین کے مطابق گھونگھوں کے فیشل کے بعد ان کی جلد پر بہترین ہوجاتی ہے اور کئی روز تک چمکتی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ گھونگھوں کالیس دار مادہ ڈبیوں میں بند کرکے بھی فروخت کیاجارہا ہے جس سے خواتین گھر بیٹھے فیشل کرسکتی ہیں۔
پرندوں کی بیٹ کا فیشل:
راہ چلتے اگر کبھی آپ پر پرندے کی بیٹ گرجائے تو آپ کو بہت بُرا لگتا ہے۔
جس کے بعد فوراََ کسی کپڑے یاپانی سے بیٹ صاف کی جاتی ہے۔ پرندوں کی بیٹ کبھی کارآمد بھی ہوگی یہ کبھی سننے میں نہیں آیا ہے۔ تاہم کاسمیٹکس ماہرین کے مطابق پرندوں کی بیٹ کافیشل کرانے والوں کی جلد پیدائشی بچوں کی طرح ملائم اور تروتازہ ہوجاتی ہے۔ یہ بھی جاپان ہی کی ایجاد ہے اور اس کے فیشل میں ایک گھنٹہ لگتا ہے جس میں مختلف پرندوں کا فضلہ پیسٹ کی صورت میں ملاکر استعمال کیاجاتا ہے۔
برطانیہ میں اس کا فیشل 25سے 30ہزار پاکستانی روپے میں کیاجاتا ہے اس کے علاوہ پرندوں کی فضلے کے خشک اور فیس واش بھی دسیتاب ہیں جن کی قیمت 2سے 3ہزار روپے ہے۔ ہالی وڈ اداکاروں میں ٹام کروز اور وکٹوریا بیکھم باقاعدگی سے یہ فیشل کراتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک خاص جاپانی بلبل کے فضلے کا فیشل بہت مقبول ہے۔ س
سانپوں کا مساج:
سانپ دیکھتے ساتھ ہی انسان خوف سے کانپنے لگتا ہے کہ کہیں یہ ڈنک نہ مارلے۔
زندہ سانپ کو پکڑنا بہادری کاکام ہے لیکن اتنی بہادری ہر کسی میں نہیں ہوتی کیونکہ عوام کی اکثریت نفسیاتی طور پر سانپوں سے ڈرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر تھوڑی دیر چھوٹے سانپوں کو چہرے، کمر اور کندھے پر رینگنے دیا جائے تو اس سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور آدھے سرکادرد (میگرین) کم ہوتا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کے اکثر اسپا اور پارلرز سانپوں کے مساج کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سانپوں کے زہر سے بنے فیشل اور فیس کریم بھی بازار میں دسیتاب ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Ajeeb O Ghareeb Ficial" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.