Balon Ki Nighdasht Ke Azmooda Tareeqay - Article No. 1912

Balon Ki Nighdasht Ke Azmooda Tareeqay

بالوں کی نگہداشت کے آزمودہ طریقے - تحریر نمبر 1912

بالوں کو خاص قدرتی جڑی بوٹیوں کے عرقیات سے کھنگالنے سے ‘انہیں روکھا‘بے جان اور بدرونق ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔

منگل 6 نومبر 2018

کیمیائی اجزاء سے پُر ہےئر کاسمیٹک پروڈکٹس کے استعمال اور ان کے باقیات سر میں رہ جانے سے بالوں اور سر کی جلد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے
بالوں کو خاص قدرتی جڑی بوٹیوں کے عرقیات سے کھنگالنے سے ‘انہیں روکھا‘بے جان اور بدرونق ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔
افیشن حسین بلگرامی
نباتاتی روغنیات اور جڑی بوٹیاں بالوں اور سر کی جلد کی حفاظت ونگہداشت کے سلسلے میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں ۔

آج کل بازار میں بالوں کی حفاظت ونگہداشت کے سلسلے میں کیمیائی اجزاء سے پُر جو کا سمیٹک پروڈکٹس بازار میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں ان کے استعمال کے بعد ان کے کیمیائی اجزاء کے باقیات سر میں رہ جانے سے بالوں اور سر کی جلد کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا ہے ۔

(جاری ہے)


بال بھی روکھے اور بدرونق ہونے لگتے ہیں اور سر کی جلد بھی پژ مردہ اور خشک ہو کر تڑخنے سی لگتی ہے۔

کیمیائی اجزاء سے پُر شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال تو آج کل کے تیزو ترقی یافتہ دور میں ناگزیر ہو ہی چُکا ہے کہ یہاں نہ تو کسی کے پاس اتنی فرصت ہے کہ بیسن ‘دہی‘انڈے‘ریٹھے‘آملہ اور سِکاکائی کے ذریعے اپنے بالوں اور سر کی جلد کی حفاظت ونگہداشت پر خصوصی توجّہ دیں ۔
اور نہ انہیں اتنی معلومات ہیں کہ ان اجزاء کے صحیح استعمال کے طریقوں سے واقف ہوں ۔
تو اس صورت میں کبھی کبھی مخصوص روغنیات سے بالوں وسر کی جلد کا مساج کرنے اور شیمپو کرنے کے بعد بالوں کو خاص قدرتی جڑی بوٹیوں کے عرقیات سے کھنگالنے (Rinse)کرلینے سے بالوں کو روکھا ‘بے جان وبدرونق ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔
ذیل میں چند ایسے آزمودہ سنگھاری نسخہ جات بیان کئے جا رہے ہیں جو آپ کے بالوں میں انوکھی چمک ودلکشی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے سر کی جلد کی صحت کیلئے مفید ثابت ہوں گے ۔

روغنی مساج(Oil Treatment)
وہ بال جو مسلسل کھُلے رہتے ہیں اور اکثر وبیشتر سورج کی روشنی وفضائی آلودگی کا سامنا کرتے ہیں وہ عموماً روکھے‘بدرونق اور دو مونہے ہو جاتے ہیں ۔عموماً وہ خواتین وحضرات جو آؤٹ ڈورورک زیادہ کرتے ہیں وہ اس قسم کی پریشانی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ ان کے سر کی جلد بھی خشک ہو کر تڑ خنے لگتی ہے اور پپڑی زدہ ہوجاتی ہے ۔

اس کے سدّباب کیلئے ہفتے یا مہینے میں محض ایک مرتبہ روغنی مساج (Oil Treatment) کرنے سے آپ کے بالوں وسر کی جلد کی صحت مندی وخوشنمائی میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوجائے گا۔ا س قسم کی ٹریٹمنٹ کا آغاز کرنے سے قبل ہمیشہ یہ بات ذہن نشین رکھئے کہ تیل کو بالوں میں اسپرے کی مدد سے چھڑ کنے کی کوشش کیجئے اور اگر اسپرے بوتل نہیں ہے تو تیل کو سر کے مختلف حصّوں پر تھوڑی تھوڑی مقدار میں لگا کر انگلیوں کے پوروں سے مساج کرتے ہوئے پورے سر کی جلد اچھی طرح لگائیے۔

تقریباً 10-15 منٹ تک مساج کرنے کے بعد گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ لیں اور اِسے سر پر 20 منٹ تک اچھی طرح لپیٹی رہیں ۔اس کے بعد کسی معیاری شیمپو سے سر اچھی طرح دھولیں ۔ذیل میں قدرتی اجزاء سے تیار کردہ خاص روغنیات کی تراکیب بیان کی جارہی ہے۔ اِسے آزمائیں اور انے سنگھاری خانے میں ایک بہترین قدرتی سنگھاری مصنوعہ(Cosmetic Product)کا اضافہ کریں ۔

ضروری اشیاء :
ناریل :6کھانے کے چمچے
روز میری آئل : 3قطرے
ٹی۔ٹری آئل :2 قطرے
لیونڈرآئل :2 قطرے
ترکیب:
ناریل کا تیل ‘روز میری آئل ‘ٹی ۔ٹری آئل ‘لیونڈر آئل کو ایک شیشے کی بوتل میں ڈال کر خوب اچھی طرح ہلا کر مکس کریں ۔تیار کردہ تیل تقریباً 4-6مرتبہ مساج کے لئے کافی ہوگا۔
بالوں کو سر کے سے کھنگا لئے(Vinegar Hair Rinse)
بالوں میں فوری چمک اور جاذبیت پیدا کرنے کا یہ مستند وآزمودہ نسخہ ہے جو سالہا سال سے خواتین استعمال کرتی چلی آرہی ہیں ۔
بالوں کو سرکے سے کھنگالنے کے بعد بالوں کو صاف وخشک تو لیے سے ملاحت کے ساتھ خشک کیجئے اور برش یا کنگھے سے بالوں کو سلجھانے کے بعد انہیں کھُلا چھوڑ دیجئے تا کہ یہ خشک ہوجائیں ۔(Vinegar Hair Rinse)بنانے کے لئے1 کپ سر کے کو4 کپ نیم گرم پانی میں مکس کرلیں اور شیمپو کرنے اور بالوں کو خوب اچھی طرح دھونے کے بعد اس محلول سے کھنگالےئے اور بالوں کو ایک نئی چمک سے روشناس کراےئے۔

بالوں کو روز میری کے محلول سے کھنگالےئے(Rosemary Hair Rinse)
روز میری نہایت عمدہ ‘بہترین اور اثر انگیز کنڈیشنر ثابت ہوتی ہے ۔خاص طور پر سیاہ بالوں کے لئے۔ خشکی سکری سے متاثرہ سر کی جلد ‘دو مونہے وخشک بالوں کے لئے روز میری روغن ( Rosemary Oil)سے تیار کردہ بالوں کا کھنگالنے والا محلول بہت زبردست قدرتی کنڈیشنر ثابت ہوتا ہے ۔اس محلول کو ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال کرنے سے آپ اپنے بالوں کو ایک نئی رونق ودلکشی اور سر کی جلد کو قدرتی تازگی فراہم کر سکتی ہیں ۔

روز میرے کے ڈنٹھل :60گرام(تقریباً4کھانے کے چمچے)
سرکہ : 11/4کپ
روز میری آئل :10قطرے
ترکیب:
سوس پین میں 31/4 کپ پانی گرم کرکے اس میں روز میری کے ڈنٹھل ڈال کر سوس پین کو چولھے سے اُتار کر ڈھک کر رات بھر کیلئے ایک طرف رکھ دیں تا کہ روز میری کاعرق خوب اچھی طرح پانی میں نکل آئے۔اب روز میری کو اچھی طرح مسل کر پانی چھان کر ایک بوتل میں نکال لیں اور اس میں سر کہ اور روز میری آئل ڈال کر خوب اچھی طرح ہلائیں ۔

اب ڈھکن لگا کر رکھ لیں ۔اس طریقہ کار کے مطابق تقریباً5 کپ محلول تیار ہو گا ۔بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد اس محلول کے تقریباً1 کپ سے اچھی طرح کھنگالنے کے بعد صاف تولیہ سے خشک کرنے کے بعد برش یا کنگھے سے بالوں کو سُکھالیں ۔چند ہفتوں میں ا س عمل کے شاندار نتائج آپ کو حیران کردیں گے ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Balon Ki Nighdasht Ke Azmooda Tareeqay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.