Baray Purse Chorain Naya Fashion Clutche Ka Hai - Article No. 1868

Baray Purse Chorain Naya Fashion Clutche Ka Hai

بڑے پرس چھوڑیں ‘نیا فیشن کلچ کا ہے - تحریر نمبر 1868

1920ء کی دہائی میں کلچ فیشن کا حصہ بنے۔دی ڈے کلچ “سکو ئیر شیپ ہوتے ہیں ،جن کا فرنٹ خط کے لفافے کی طرح ہوتا ہے ۔ایو ننگ کلچ فینسی ہوتے ہیں جو شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال کئے جاتے ہیں ۔لہنگوں کے ساتھ میچنگ ”کرسٹل بیگ “کافی مقبول ہیں ۔

ہفتہ 8 ستمبر 2018

سعد یہ شکور
ہینڈ بیگز خواتین کی اہم ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے فیشن کا بھی حصہ ہیں ۔ہینڈ بیگ کی اصطلاح بیسویں صدی کی پہلی دہائی میں سامنے آئی ،اس دور میں ہینڈ بیگز کی منفرد اقسام بھی متعارف کر وائی گئیں۔ اس سے قبل ہینڈبیگز یونانی اور رومی سلطنت میں استعمال کئے جاتے تھے ۔ستر ہویں صدی کے اختتام میں کوائن بیگز بھی مقبول ہوئے جن میں صرف پیسے رکھنے کی گنجائش تھی اور یہ مردوزن دونوں اپنے ساتھ رکھا کرتے تھے ۔

اٹھارہویں صدی عیسوی میں صنعتی انقلاب آیا ،جس کے بعد ہینڈ بیگز بنانے کی جدوٹیکنالوجی ایجاد ہوئی اورچمڑے کے خوبصورت اور منفرد اسٹائلز کے ہینڈ بیگز عوام کی توجہ کامرکز بنے ۔انیسویں صدی عیسوی میں ہینڈ بیگز باقاعدہ طور پر فیشن کا حصہ بن گئے ۔

(جاری ہے)

کئی فیشن برینڈز نے آسانی سے پکڑے جانے والے آئیڈیل بیگز متعارف کروائے جو آج تک مقبول ہیں ۔1920ء کی دہائی میں سائز میں قدرے چھوٹے بیگز دیکھنے میں آئے جو خواتین کے لئے خاص بنائے گئے تھے ۔

چھوٹے سائز کے باڈی بیگز کی صورت میں بھی ہوتے ہیں ۔شام کی تقریبا ت کیلئے کلچ بہترین انتخاب سمجھے جاتے ہیں جب کہ دلہنیں بھی لہنگے ،شرار ے اور میکسی کے ساتھے میچنگ کلچ پکڑتی ہیں جو بہت ا چھے لگتے ہیں ۔ہینڈبیگز کا میٹیر ئیل چمڑے سے بنا ہوتا ہے ،جو قدرے مہنگاہوتا ہے ۔اسی لئے آج کل مصنوعی چمڑابھی کافی پسند کیا جارہا ہے ،ریگزین،فوکس لیدر ویگن لیدر اور پلیدر اس کی اہم اقسام ہیں ۔
ہینڈبیگز کی بیرونی جلد پر مخمل ،کاٹن اور نائیلون کی لائننگ ،ڈیزائننگ کی غرض سے کی جاتی ہے ۔بعض پاؤچ ایسے ہوتے ہیں جن کو موبائل فون رکھنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔بعض ایسے ہوتے ہیں جن میں میک اپ کا سامان رکھاجاتا ہے ۔پاکستان میں مشرقی روایات کے مطابق دلہن کو شادی کے موقع پر اس کے سسر ال اور رشتہ داروں کی جانب سے پیسے دیے جاتے ہیں ۔
دلہن ان پیسوں کو رکھنے کے لئے بھی کلچ پکڑتی ہے تا کہ پیسے محفوظ رہیں ۔اسی لئے کئی برینڈز دلہن کے لہنگے سے ملتے جلتے کلچ تیار کررہی ہیں تا کہ میچنگ میں آسانی رہے ۔آج کل مغربی ممالک میں ریڈ کارپٹ کیلئے کلچ کافی پسند کیے جارہے ہیں کلچز کو میٹیر ئیل ،سائز اور ساخت کے اعتبار سے کئی اقسام میں تقسیم کیا جاسکتاہے ۔”دی ڈے کلچ “زیادہ تر سکوئیر شیپ میں ہوتے ہیں ۔
ان کا فرنٹ عموما خط کے لفافے کی مانند بند ہوتا ہے ،اسی لئے انہیں ”اینو یلپ ڈے کلچ “بھی کہاجاتا ہے بعض ایسے ہوتے ہیں جن کا فرنٹ ہر ا اور اسٹر یٹ ہوتا ہے ۔خواتین کو اپنے ہینڈ بیگز میں چونکہ لپ اسٹکس ،سمارٹ فونز ،پیسے اور دیگر اشیاء رکھنا ہوتی ہیں اسی لئے انہیں چاہئے کہ ”ڈے کلچز “کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی ضرورت کے مطابق ایک یا اس سے زائد پاکٹس کا انتخاب کریں تاکہ بعد میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑے ۔
عموما ڈے کلچ دور نگوں پر مشتمل ہوتے ہیں ایک حصہ کسی گہرے جبکہ دوسرا ہلکے رنگ پر مشتمل ہوتا ہے ۔ان پر ڈیزائننگ کے لئے شمر لیس اور مشینی کڑھائی کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ،جب کہ مختلف موٹس کے بروچ بھی لگے ہوتے ہیں ،علاوہ ازیں موتی اور نگینے بھی لگائے جاتے ہیں ،جن سے یہ ویڈنگ فنکشن کے حساب سے اچھے لگتے ہیں ۔آج کل فینسی ہولو کٹ ڈیزائن پر مشتمل کلچ بھی دستیاب ہیں جو تقریبات کے ساتھ ساتھ روز مرہ معمول میں بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔
کر اس باڈی پرس ،سکوئرکے بجائے مستطیل ساخت کے ہوتے ہیں اور سائز میں عام ہینڈ بیگ سے چھوٹے ہوتے ہیں ان کا اسٹریپ یا تو دھات کی چین کی صورت میں ہوتا ہے یا پھر چمڑے کا بنا ہوتا ہے جس کو با آسانی ایک کاندھے پر لٹکا کر دوسری جانب کیاجاتا ہے ۔یہ زیادہ تر شاپنگ ،طویل سفر اور سیاحت کے دوران پہنے جاتے ہیں ۔ان کو خوبصورت بنانے کیلئے اسٹڈ ز استعمال کئے جاتے ہیں ۔
یہ زیادہ تر سخت میٹیرئیل سے بنائے جاتے ہیں ۔ایوننگ کلچ دلہنیں اور شادی کے روز خوشی میں شریک ہونے والی دوسری خواتین پکڑتی ہیں ۔یہ فینسی ہوتے ہیں ،جن کو بنانے کیلئے ریشمی اور شمری کپڑا استعما ل ہوتا ہے ۔اسی طرح ان پر نگینوں کا فینسی کام بھی ہوتا ہے جو کہ پر س کے بیرونی حصے پر مختلف قطاروں کی صورت میں لگے ہوتے ہیں ،یہ کر سٹل بیگز بھی کہلاتے ہیں ۔
آج کل ”Dرنگ “کلچ بھی بہت مقبول ہیں ۔کئی ایوننگ کلچ سونے یا چاندی کی دھاتی تاروں سے بھی بنائے جاتے ہیں جو ملبوسات کے کا م سے ملتے جلتے لگتے ہیں ۔عموما کلچ ایک ہک یا کلیسپ سے بند کیاجاتا ہے جس پر جڑے ہوئے نگینے بیگ کو سپار کل لُک دیتے ہیں ۔کئی ایوننگ کلچ پر نٹڈ ہوتے ہیں جن میں زیبرا ،پیزلی اور دیگر پر نٹس نمایاں ہیں ۔اسی طرح آج کل مینوڈےئر بھی کافی مقبول ہیں ان کے ساتھ اسٹریپ موجود نہیں ہوتا اور والٹ کی طرح ہاتھ میں پکڑے جاسکتے ہیں ۔
بعض مینوڈےئر قدرے مہنگے ہوتے ہیں جن پر سلور یا چاندی کا کام ہوا ہوتا ہے ۔منفرد اقسام کے رسلیٹ بھی مقبول ہورہے ہیں جن کی زپر کے بکسوئے کے ساتھ کی چین کی مانند ایک لوپ ہوتا ہے جس کی مدد سے زپ با آسانی کھولی اور بند کی جاسکتی ہے ۔یہ لوپ مٹیلک چین یا چمڑے کا ہوتا ہے ۔رسیلٹ زیادہ تر پلین میٹیرئیل کے بنے ہوتے ہیں جن کے فرنٹ کے وسط میں ایک ڈیزائن ہوتا ہے یا پھر بروچ لگا ہوتا ہے جو ان کو فنکشن کے لحاظ سے بہترین بناتا ہے ۔
ان پر ایک خوبصورت ٹسل بھی لٹکا ہوتا ہے جس سے یہ جاذب نظر لگتا ہے ۔عمومی طور کلچ مختلف ڈیزائینز پر مشتمل ہوتے ہیں جن میں ہارٹ ،سکوئیر اور سرکل شیپس بہت مشہور ہیں ۔دنیا کے بیشتر مما لک ہینڈ بیگز کے لئے جانے جاتے ہیں ان میں امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے کئی مما لک شامل ہیں ۔کلچ پکڑنے کا انداز بھی اہمیت کا حامل ہے ۔اگر اس کے ساتھ اسٹریپ موجود بھی ہے تو اسے کبھی بازو پر لٹکانا نہیں چاہئے کیونکہ اس سے اس کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے ۔
بہتر ہے کہ کلچ انگلیوں سے پکڑا جائے ۔ساتھ ہی ساتھ ناخنوں کی خوبصورتی پر خاص تو جہ دینی چا ہئے ۔کوشش کریں کہ تقریب سے کم از کم ایک دن قبل ناخنوں کی تراش خراش کریں اور ان کی مکمل شیپ بنائیں ۔کپڑوں سے ملتی جلتی نیل پالش لگائیں تا کہ کلچ کے ساتھ خوبصورت لگے ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Baray Purse Chorain Naya Fashion Clutche Ka Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.