Bhari Bharkam Zewraat - Article No. 1364

Bhari Bharkam Zewraat

بھاری بھر کم زیورات - تحریر نمبر 1364

ان کافیشن موسم سرما میں لوٹ آتا ہے

جمعہ 4 دسمبر 2015

زیورایک ایسا سنگھار ہے جوعورت کے حسن کو چار چاند لگادیتا ہے ، جس کے بغیر خواتین کاسنگھار ادھورا رہتا ہے۔ شاید ہی کوئی ایسی خاتون ہوجوزیور کو پسند نہ کرتی ہو، زیور بنوانا اور پھر اس کاصحیح استعمال ایک وقت طلب مسئلہ ہے۔ چہرے کے ساخت کت اعتبار سے زیورات کاانتخاب ایک فن ہے۔
عام طور پر یہ بھی دیکھا گیا کہ خواتین موسم کے لحاظ سے بھی زیورات کاانتخاب کرتی ہیں، موسم گرما میں خواتین ہلکے پھلکے اور موسم سرمامیں زیادہ بھاری زیورات پسند کیے جاتے ہیں، کچھ خواتین کوجیولری کااس قد شوق ہوتا ہے کہ وہ موسم کی حدت اور شدت کی پرواہ کیے بغیر زیورات پہنے نظر آتی ہیں۔

بھاری بھرکم زیورات ویسے بھی مشرق کی خاص روایات اور زمانہ قدیم میں خواتین کی اولین پسند رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یوں بھی زیورات نسوانی حسن وزیبائش کاایک بہترین انداز ہیں۔ اگران کوپہنتے وقت سلیقہ اختیارکیا جائے تو زیبائش کایہ انداز مزید دلکش نظر آتاہے۔
نئے نئے زیورات کے ڈیزائن مارکیٹ میں متعارف ہوتے رہتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ آپ موجودہ ڈیزائنوں سے استفادہ کریں بلکہ آپ خود اپنی مرضی سے بھی ڈیزائن تیارکرواسکتی ہیں۔

اگر آپ بھاری بھرکم زیورات کی دلدادہ ہیں تو آپ پھر بھی زیورات بنواتے وقت اپنے چہرے کی ساخت کاخاص خیال رکھیں۔ کیونکہ زیورات اپنے چہرے کی مناسبت سے پہنے ہی جچتے ہیں۔
اس کے علاوہ زیورات منتخب کرتے وقت کلر بیلنس کی گائیڈلائن کومدنظر رکھنابھی ضروری ہے۔ زیورات کسی بھی لباس کوآخری ٹچ دینے کیلئے مددگار ثابت ہوتے رہتے ہیں اس لئے پہننے والی جلد کی قدرتی خوبصورتی کوبھی اُجاگرکرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اس بات سے قطع نظر کہ آپ کلر گروپ کونسا ہے ہم آپ کوجیولری منتخب کرنے کے کچھ مشورے بھی دیتے ہیں۔ اگر آپ کاتعلق گرم رنگت والی جلد سے ہے تو آپ کیلئے سونے ، تانبے یاپیتل کے زیورات موزوں رہیں گے۔ لکڑی کی موتی، موٹکیا اور مٹیالاسبزرنگ بھی آپ پر اتنا ہی جچے گا جتنا کہ کریم کلر یاہلکے گلابی سچے موتی ۔ اگر آپ ٹھنڈے رنگ والے گروپ سے تعلق رکھتی ہیں تو آپ کیلئے سفید رنگ کے زیورات مثلاََ یاوائٹ گولڈ بہترین ہے۔ زیورات کے استعمال میں سب سے اہم کان کے آویز ہیں کیونکہ یہ دیکھنے والوں کوزیادہ متوجہ کرتے ہیں اور بنیادی اہمیت کے حاامل ہوتے ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Bhari Bharkam Zewraat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.