Bridal Hijab - Article No. 1497

Bridal Hijab

برائیڈل حجاب - تحریر نمبر 1497

مختلف ممالک میں دلہنیں بھی حجاب لینے لگیں گھونگھٹ کی بجائے پیاکو کرانے درشن چلی

ہفتہ 23 جولائی 2016

گلنازنواب :
سر پر ڈوپٹہ اوڑ ھے یا گھونگھٹ نکالے سٹیج پر نظر آنے والی دلہنیں تواب گئے زمانے کی بات لگتی ہے۔ اب تو ہر طرف ماڈرن کی دلہنیں دوپٹے کے بغیر بارات یاولیمے کی تقریب میں نمایاں نظر آتی ہیں۔ تاہم بہت سے گھرانوں میں دلہنوں کو یہ بے باک انداز کچھ پسندنہ آیا اور عام حجاب اوڑھنے والی لڑکیوں کو زیادہ مسائل کا سامنا تب کرنا پڑا جب بیوٹیشنز نے دوپٹہ اوڑھاتے ہوئے پلو تھوڑا پیچھے سرکادیا۔

اسی دوران کئی عرب ممالک کی دلہنوں نے ” برائیڈل فینسی حجاب“ اوڑھنا شروع کردیا ہے جسے ہر خاص وعام نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا بھی اور سراہا بھی۔ اب کئی مسلم ممالک سمیت پاکستانی دلہنیں بھی حجاب اوڑھے نظر آتی ہیں۔ برائیڈل حجاب نے مختصر عرصے میں نئی نویلی اور پردہ کرنے والی دلہنوں میں مقبولیت حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

زیر نظر مضمون میں ” برائیڈل حجاب“ کی اقسام کے حوالے سے معلومات دی گئی ہیں۔


فنڈحجاب چہرے اور بالوں کو ذراچھپانے کیلئے فٹڈ حجاب سب سے بہتر ہے۔ یہ فینسی حجاب اس انداز سے دلہن کے سرپر اوڑھایاجاتا ہے کہ دلہن کی مانگ اور ٹیکا تھوڑا تھوڑا نظربھی آئے اور دلہن خوبصورت بھی لگے۔ یہ حجاب چہرے پر اس انداز سے سیٹ کیاجاتا ہے کہ دلہن کے سرپر پوری طرح فٹ ہو، دلہن کے گہنے بھی صاف دکھائی دیتے رہیں اور دلہن باحجاب بھی نظرآتی ہے۔

بارڈڑحجاب : خوبصورتی میں سادگی کااپنا ایک حسن ہے۔ فینسی سفید بارڈر حجاب اوڑھے دلہن بہت خوبصورت نظرآتی ہے اور اس کاکوئی بھی گہنا پردے کی اوٹ میں چھپا نہیں رہتا بلکہ جھلک دکھاتاہی رہتا ہے۔
دوپٹہ ٹرین حجاب : فینسی وائٹ اور شیفون دوپٹے کے اندر سادہ ریشمی اور سفید کپڑے کا حجاب اوڑھے دلہن ایک دم سٹائلش دکھائی دے رہی ہے۔ دلہن کے گہنے اگرچہ نظرنہیں آرہے لیکن دلہن کی ہیڈ چین نے جیولری کی کمی پوری کررکھی ہے۔
فینسی سوٹ پہنا ہوتو جیولری کی ضرورت ویسے ہی نہیں رہتی۔
لیئرڈحجاب : ڈبل لیئرڈحجاب کے خوبصورت فینسی بارڈرنے دلہن کی تیاری اور خوبصورتی کوچار چاند لگادئیے ہیں۔ یہ پہلی نظر میں دیکھنے والے پر بہت اچھا تاثر چھوڑتا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ سنگل لیئر کے بجائے ڈبل لیئرڈحجاب میں دلہن زیادہ لکش اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈنگ بیلز: خوبصورت بیلز سے آراستہ حجاب کے ساتھ دلہن کی مانگ کاٹیکا واضح دکھائی دے رہا کیونکہ پرل اور زری بالزنے دوپٹے اور حجاب کی خوبصورتی کو چار چاند لگادئیے ہیں۔ دلہن جب چلتی ہے تو ہر بیل مدھرسی آواز بھی پیداکرتی ہے۔ حجاب کا یہ خوبصورت بارڈر آج کل حجاب لینے والی دلہنوں کی اولین پسند ہے۔
کرسٹل پیٹرن نیوی بلیو حجاب: کرسٹل پیٹرن نیوی بلیو حجاب اگرچہ دکھائی دینے میں بہت سادہ ہے ۔
لیکن ماتھا پٹی یعنی سلورہیڈ چینکی خوبصورتی سادگی پر غالب ہے کیونکہ جگمگاتی ہیڈ چین اس کو مزید نازک اور خوبصورت نیوی بیلو کے بجائے گولڈہیڈ چین اور ریڈ حجاب کے ساتھ بھی یہی انداز اپناسکتی ہیں۔
حجاب سے گھونگھٹ: آج کے دور میں اگرچہ دلہن گھونگھٹ نہیں نکالتیں لیکن اس دلہن نے حجاب اس انداز سے اوڑھ رکھا ہے کہ حجاب نے دلہن کے گہنوں اور تیاری کو بالکل بھی متاثر کیااور دلہن کاایک ایک گہنا سب کی نظر میں ہے۔
وائٹ ڈریس کے ساتھ اس انداز سے اوڑھا گیا حجاب آپ کو تھوڑا تھوڑا مغربی ٹچ بھی دے رہا کیونکہ دلہن نے اپنے لباس کی سلائی روایتی کے بجائے سٹائلش کروائی ہے۔
ٹربن سٹائل : سفید لیس، باریک جالی اور خوبصورت موتیوں سے تیار کیاگیا دلہن کایہ لباس اور حجاب دلہن کی خوبصورتی میں بہت زیادہ اضافہ کردیتا ہے۔ خوبصورت جالی کے کپڑے سے تیار کیاگیا یہ حجاب دلہن نے ٹربن سٹائل سے اوڑھ رکھا ہے۔
جودلہن کو نمایاں کرنے میں معاون بھی ہے۔ غیر ملکی دلہنوں کی اکثریت اس سادہ اور خوبصورت ٹربن سٹائل حجاب کی دیوانی ہیں۔
میچنگ حجاب: دلہن کے اگرچہ بھاری بھرکم لہنگے اور دوپٹے کی خوبصورتی دلہن پر حاوی ہے لیکن اس کے باوجود دلہن کے دوپٹے کے اندراوڑھا ہوا میچنگ حجاب دلہن کی خوبصورتی کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے ۔ حجاب کا رنگ بھی دلہن کے ڈریس سے میچنگ ہے۔
یہ حجاب ایسی دلہنوں کیلئے موزوں ہے جو زیادہ سے زیادہ اپنے آپ کو ڈھانپے رکھنا پسند کرتی ہیں۔
حجاب اب اکثر غیر ملکی دلہنوں کی اولین پسند بن گیا ہے کیونکہ اس میں دلہنیں غیر معمولی طور پر خوبصورت دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ ڈھکی چھپی بھی نظر آتی ہیں۔ آپ بھی اگر حجاب اوڑھتی ہیں اور دلہن بننے جارہی ہیں تو دیکھیں ان میں سے کون ساسٹائل آپ کے چہرے اور پسند کے مطابق ہے تو پھرآپ بھی ایک بارٹرائی ضرورکریں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Bridal Hijab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.