Chand Gharelu Ashia Jinhain Foran Tabdeel Kar Daina Chahiay - Article No. 1533

Chand Gharelu Ashia Jinhain Foran Tabdeel Kar Daina Chahiay

چند گھریلو اشیاء جنہیں فوراََ تبدیل کردینا چاہیے - تحریر نمبر 1533

عام طور پر گھروں میں کئی ایسی اشیاء استعمال کی جاتی ہیں جنہیں ایک مقررہ مدت کے بعد استعمال نہیں کرنا چاہیے لیکن ہم اس بات سے انجان ہو کرانہیں اس وقت تک استعمال کرتے رہتے ہیں جب تک کہ یہ خود قابل استعمال نہیں رہتیں۔

جمعرات 10 نومبر 2016

عام طور پر گھروں میں کئی ایسی اشیاء استعمال کی جاتی ہیں جنہیں ایک مقررہ مدت کے بعد استعمال نہیں کرنا چاہیے لیکن ہم اس بات سے انجان ہو کرانہیں اس وقت تک استعمال کرتے رہتے ہیں جب تک کہ یہ خود قابل استعمال نہیں رہتیں۔ مگر ان گھریلو اشیاء کا طویل مدت تک مسلسل استعمال انسان کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔ آئیے ہم آپ کو آج کے آرٹیکل میں چند ایسی گھریلو اشیاء کے بارے میں بتاتے ہیں۔


تولیے :
نہانے یا ہاتھ دھونے کے بعد تولیے کااستعمال ضرور کیاجاتا ہے لیکن اگر تولیہ ہی جراثیموں سے بھرپور ہو تو پھر نہانے یا ہاتھ دھونے کا کوئی فائدہ نہیں رہتا۔ کوشش کریں کہ ہرسال گھر کے تمام تولیے ضرور بدل دیں اور دوران استعمال بھی انہیں اچھی طرح دھو کر رکھیں ۔

(جاری ہے)


کنگھی :
شاید ہی کوئی ایساشخص ہوجو یادرکھتا ہو کہ اس سے نئی کنگھی کب خریدی تھی کیونکہ عموماََ انہیں تب ہی تبدیل کیاجاتا ہے جب پچھلی ناقابل استعمال ہوجاتی ہے۔

لیکن آپ کو چاہیے کوسال میں ایک مرتبہ ضرور نئی کنگھی خریدیں اور پرانی کوبھی دوران استعمال دھوئیں ضرور تاکہ وہ جراثیم سے پاک رہے ۔
جوتے :
اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھروں میں پہنے جانے والے جوتے لوگ ایک طویل مدت تک استعمال کرتے ہیں لیکن یہ درست نہیں۔ اگر آپ انہیں تبدیل نہیں کرتے تو کم سے کم دھو ضرورلیں۔ ماہرین کے مطابق ہر 6ماہ بعد جوتے تبدیل ضرور کرنے چاہیے کیونکہ یہ پاؤں میں انفکیشن کا باعث بن سکتے ہیں ۔

سپونج:
اگر صحت مندرہنا چاہتے ہیں تو برتن دھونے کے لیے استعمال کیاجانے والا سپونج ہاماہ ضرور تبدیل کیا کریں کیونکہ برتنوں کی دھلائی کے دوران جراثیم بڑی تعداد میں برتنوں سے سپونج میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ اور اس طرح یہ دیگر اشیاء تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔
ٹوتھ برش :
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب تک ٹوتھ برش ٹوٹے نہیں اسے تبدیل نہیں کیا جاتا۔
یہ عمل بھی آپ کی صحت کے لیے درست نہیں۔ ٹوتھ برش کو بھی زیادہ طویل عرصے تک استعمال نہ کریں کیونکہ جراثیم انہیں اپنا گھر بنالیتے ہیں جہاں سے وہ آپ کے منہ میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ کوشش کریں کہ ہر 3ماہ بعد اپنا ٹوتھ برش ضرورتبدیل کردیں۔
تکیے :
اکثر لوگوں کو اپنے من پسند تکیے کے بغیررات کو نیند نہیں آتی اور اس لیے پر سکون نیند میں تکیے کا بھی ایک اہم کردار ہوتاہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق تکیے کو دوسال کے بعد ضرور یبدیل کردینا چاہیے ورنہ اس میں پائے جانے والے جراثیم سر میں انفیکشن کے علاوہ سراور کندھوں میں درد کاسبب بھی بن سکتے ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Chand Gharelu Ashia Jinhain Foran Tabdeel Kar Daina Chahiay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.