Contact Lense Ki Hifazat - Article No. 1594

Contact Lense Ki Hifazat

کونٹییکٹ لینس کی حفاظت - تحریر نمبر 1594

لینز لگانے کے بعد فیشل کاسٹمیٹکس استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے آپ کے لینز کو نقصان پہنچ سکتا ہے لینز لگانے کے بعد الجھن محسوس لینز نکال کر دوبارہ صاف کرکے لگائیں لیکن یہ کیفیت برقرار رہے تو فوراََ ڈاکٹر سے رجوف کریں ۔

بدھ 23 اگست 2017

آج کل کے زمانے میں مرد اور عورت دونوں کو مل کر کام کرنا پڑتا ہے ۔ تب جاکر زندگی کی گاڑی چلتی ہے لیکن گھر کو چلانے کے سلسلے میں آج کی عورت کی ذمہ داریاں دگنی ہوگئی ہیں ۔ اسے ایک طرف تو اپنے گھر کو دیکھنا ہوتا ہے ۔ اور دوسری طرف وہ دفتری امور بھی نبھاتی رہتی ہیں ۔
ایک گھریلو خاتون سے لیکر ایک کیریر وومن تک ایک ماں ایک بیوی اور ایک گھر دار عورت اور ان سب کو نبھانے کے چکر میں وہ یقینی طور پر تھک جاتی ہے ۔

ایسی مصروفیات کے عالم اسے اتنا وقت ہی نہیں ملتا ۔ کہ وہ اپنے لینز کی طرف دھیان دے۔
آج کل کونٹیکٹ لینز کا رواج بہت زیادہ ہوگیا ہے ۔ اور یہ ایک ایسا نہ دکھائی دینے والا علاج ہے ۔ جو کام کرنے والی خواتین کی مدد کرتا ہے ۔ یہ ان کی شخصیت کو بہتر بنا کر ان میں خود اعتمادی پیدا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ آپ آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کا کام آسان ہوجاتا ہے۔


آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ لینز Lenses جہاں ایک طرف آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہیں وہاں دوسری طرف یہ آپ پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد کرتے ہے۔
اور ان میں سب سے بڑی ذمہ داری ان کی دیکھ بھال اور صفائی ہے۔
آپ ایک خود اعتماد اور بہادر خاتون ہے ۔ آپ بیک وقت ماں بھی ہے اور ایک بیوی بھی ۔اس کے علاوہ آپ پر دفتری ذمہ داریاں بھی ہیں ۔

چلے ہم آپ کو کونٹیکٹ لینز کے حوالے سے کچھ مفید مشورے د یتے ہیں ۔ یہ مشورے نہ صرف آپ کے لینز کے لیے ہیں ۔ بلکہ آپ کی آنکھوں کے لیے بھی ہیں ۔نہاتے وقت پانی میں لیمن اور پیپر منٹ کے کچھ قطرے شامل کرلیں ۔ اس طرح آپ تازہ دم ہوجائی گیں ۔
دن میں ایک دفعہ اپنی تھکن اتارنے کے لیے آرام سے آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیں اور گہری لمبی سانسیں لیں ۔
آپ تھکان محسوس کریں تو یہ ورزش دن میں کئی بار کر سکتی ہیں ۔
گندی ہوا سے نجات کے لیے ائیر فریشنر کا استعمال بہت ضروری ہیں ۔ چاہے وہ گھر ہوں یہ دفتر ۔ اس طرح آپ کو ہمہ وقت تازگی اور ہمہ وقت تازگی اور شگفتگی کا احساس ہوتا رہے گا ۔
گندم تازہ سبزیاں اور پھل وغیرہ کے استعمال سے آپ خود کو صحت مند رکھ سکتی ہیں ۔ ایام کے دنوں میں آپ کے خون کی مقدار ضائع ہوجاتی ہیں ۔
آپ اس کمی کو تازہ پھلوں کے ذریعے پورا کرسکتی ہیں ۔جیسے خوبانی کیلے انڈئے اور دودھ دہی وغیرہ ۔ چکنائی پیدا کرنے والی چیزوں کا ااستعمال بالکل ترک کردیں ۔میٹھی چیزوں سے پرہیز کریں اور دن بھر میں خوب پانی پیا کریں ۔ تاکہ آپ کے جسم سے گندہ مواد خارج ہوسکے۔
رات کو گہری نیند بہت ضروری ہے ۔
اگر آپ کو دوسرے دن بہت سے کام کرنے ہیں تو اس رات خوب سوئیں ۔
اگر الکحل کے عادی ہیں تو نہ لیں ۔ یا ایسی کوئی بھی چیز جو نقصان کا سبب بن سکتی ہیں ۔ اور گرم ہربل چائے پینے کی کوشش کریں۔
ایام کی باقاعدگی کو کم کرنے کے لیے وٹامن B کا مپلپکس کا استعمال ضروری ہے۔
اب جب کہ اپنے ان شرائط کی پابندی کرلی ہے۔
اور باقاعدگی سے ان پر عمل کر رہی ہیں ۔
تو پھر آپ کی راہ میں کونٹیکٹ لینز کی طرف سے دھیان دینے میں کیا قیاحت ہے۔

زیادہ تر خواتین سوفٹ لینز کا استعمال کیا کرتی ہیں ۔
ان لینز کی طرف دھیان دینے کے آسان طریقے کچھ یوں ہیں ۔
جب بھی اپنے لینز کو کیس سے باہر نکالیں ۔ تو ہر بار سولوشن بھی تبدیل کردیا کریں ۔
جب بھی آپ لینز استعمال کریں تو اس بات کی یقین دہائی کرلیں ۔کہ آپ کے ہاتھ چہرہ آنکھیں سب اچھی طرح صاف ہوں ۔
جب آپ نے لینز لگا رکھا ہوں اس وقت آپ فیشل کاسٹمیٹک کا آئی لائینر وغیرہ کا اس استعمال نہ کریں ۔
کیونکہ یہ آپ کے لینز کے ساتھ مل کر برابلم پیدا کرسکتے ہیں۔آپ کسی ایک کمپنی کی معیاری پروڈکٹ کو ہی استعمال میں رکھیں ۔ اس کی بجائے کہ آپ روزانہ پروڈکٹ بدلتی رہیں ۔ ماہرین چشم اس بات پر ب ہت زور دیا کرتے ہیں ۔ ایسا سولوشن منتخب کریں جو آپ کے لینز کو سوفٹ کرے۔
آپ آئی ڈراپس اس وقت استعمال کریں جب آپ کا ڈاکٹر آپ کو اجازت دے۔
اگر آپ کو لینز لگانے کے بعد ذرا سی الجھن اور بے چینی ہورہی ہو تو لینز نکال دوبارہ صاف کرلیں اور اسے پھر لگالیں ۔
اگر اس کے بعد بھی وہ کیفیت برقرار رہے تو لینز نکال لیں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
کانٹیکٹ لینز زیادہ دنوں تک نہیں چلتے۔ ان کی گارنٹی صرف ایک سال کی ہوتی ہیں ۔
اگر مدت پوری ہونے کے بعد بھی یہ آپ کو تکلیف نہیں دے رہے ہیں تو زیادہ کنجوسی نہ دکھائیں اور دوسرے لینز خرید لیں ۔اگر آپ نے نئے لینسز میں پیسے خرچ کردئیے تو پھر کئی مہینوں تک سکون میں رہیں گی۔

ان ب احتیاطی تدابیر کے باوجود اگر آپ کی انکھوں میں تکلیف ہورہی ہیں تو اپنی آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس ضرور جائیں ۔ تاکہ وہ اپکی انکھوں اور لینسز کا مشاہدہ اور معائینہ کرنے کے بعد آپ کی انکھوں کے حوالے سے مفید مشورء دے سکے۔
آپ اپنے ڈاکٹر سےDisposable Lenses کے بارے میں دریافت کریں اور کاسٹمیٹک کلر لینس کے سلسلے میں بھی مشورہ لیں ۔ جو آپ کی انکھوں کی قدرتی رنگت کو بحال کرسکتا ہے۔
اگر آپ نے پمارے بتائے ہوئے مشوروں پر عمل کیا تو آپ لینسز کے استعمال میں یقینا خوشی اور آرام محسوس کریں گی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Contact Lense Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.