Do Monhay Baal Sir Ki Khushki K Asbab - Article No. 1914

Do Monhay  Baal Sir Ki Khushki K Asbab

دومونہے بال‘ سر کی خشکی کے اسباب - تحریر نمبر 1914

اکثر لڑکیاں جدید فیشن سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے بال رنگوالیتی ہیں اور اب تو لڑکے بھی فیشن کی اس دوڑ میں لڑکیوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔

جمعرات 8 نومبر 2018

سر کے بال دو مونہے ہونے اور سر میں خشکی پیدا ہونے کے کئی اسباب ہیں ۔اکثر لڑکیاں جدید فیشن سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے بال رنگوالیتی ہیں اور اب تو لڑکے بھی فیشن کی اس دوڑ میں لڑکیوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔
بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال ہونے والے رنگوں میں پائے جانے والے کیمیکلز بھی بالوں کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔صحت‘غذا اور طرزِ زندگی کا بھی اثر آپ کے بالوں پر پڑتا ہے اور واضح طور پر نظر بھی آتا ہے ۔

بالوں کی بھرپور حفاظت کریں اور ان کی بہتر صحت کے لیے پھلوں‘ کاربوہائیڈریٹس‘معدنیات اور وٹامنز پر مشتمل متوازن غذا کا استعمال کریں ۔
ہفتے میں ایک مرتبہ سر میں ناریل کے تیل کا مساج کریں ۔اس کے علاوہ ایک انڈا‘ایک چائے کا چمچہ گلیسرین اور 2چائے کے چمچے زیتون کا تیل یا کیسٹرآئل اچھی طرح مکس کرکے کنڈیشنر تیار کریں ۔

(جاری ہے)

اس آمیزے سے اپنے سر کی جلد کا مساج کریں ۔


30منٹ بعد سر اچھی طرح دھولیں ۔سرد موسم میں یہی پیک انڈے کے بغیر بنائیں اور اپنے بالوں کو ذرا ہلکے گرم پانی سے دھولیں ۔گرم پانی میں بھیگی ہوئی تولیہ سے بالوں کو اچھی طرح لپیٹ لیں اور 30منٹ کے بعد سردھولیں ۔
اگر خشکی ہے سر میں تو یہ خشکی اکثر اوقات بہت زیادہ ضدّی ثابت ہوتی ہے ۔ایسے افراد جن کے سر کی خشکی کسی طرح بھی پیچھا نہ چھوڑتی ہووہ ماہرِ جلد سے رجوع کریں ۔
ایک مرتبہ آپ اس ضدی خشکی پر قابو پالیں گی تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے تکیہ کے کور اور تولیہ تبدیل کردیں تا کہ دوبارہ آپ کو خشکی کا مسئلہ نہیں در پیش ہو سکے ۔
ایسی مصنوعات کا استعمال کریں جو خشکی کو رقع کرتی ہوں ۔میتھی قدرتی طور پر ایسی خصوصیات کی حامل
ہے جو خشکی کو دور کرتی ہیں ۔1چائے کا چمچہ میتھی لے کر رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں صبح پیس کر پیسٹ بنالیں اور سر پر لگا کر 20منٹ تک چھوڑ دیں ۔20منٹ کے بعد شیمپو کرلیں ۔جلد ہی فرق نظر آئے گا۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Do Monhay Baal Sir Ki Khushki K Asbab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.