Do Monhay Baal Sir Ki Khushki K Asbab - Article No. 1914
دومونہے بال‘ سر کی خشکی کے اسباب - تحریر نمبر 1914
اکثر لڑکیاں جدید فیشن سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے بال رنگوالیتی ہیں اور اب تو لڑکے بھی فیشن کی اس دوڑ میں لڑکیوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔
جمعرات 8 نومبر 2018
سر کے بال دو مونہے ہونے اور سر میں خشکی پیدا ہونے کے کئی اسباب ہیں ۔اکثر لڑکیاں جدید فیشن سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے بال رنگوالیتی ہیں اور اب تو لڑکے بھی فیشن کی اس دوڑ میں لڑکیوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔
بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال ہونے والے رنگوں میں پائے جانے والے کیمیکلز بھی بالوں کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔صحت‘غذا اور طرزِ زندگی کا بھی اثر آپ کے بالوں پر پڑتا ہے اور واضح طور پر نظر بھی آتا ہے ۔
ہفتے میں ایک مرتبہ سر میں ناریل کے تیل کا مساج کریں ۔اس کے علاوہ ایک انڈا‘ایک چائے کا چمچہ گلیسرین اور 2چائے کے چمچے زیتون کا تیل یا کیسٹرآئل اچھی طرح مکس کرکے کنڈیشنر تیار کریں ۔
(جاری ہے)
اس آمیزے سے اپنے سر کی جلد کا مساج کریں ۔
30منٹ بعد سر اچھی طرح دھولیں ۔سرد موسم میں یہی پیک انڈے کے بغیر بنائیں اور اپنے بالوں کو ذرا ہلکے گرم پانی سے دھولیں ۔گرم پانی میں بھیگی ہوئی تولیہ سے بالوں کو اچھی طرح لپیٹ لیں اور 30منٹ کے بعد سردھولیں ۔
اگر خشکی ہے سر میں تو یہ خشکی اکثر اوقات بہت زیادہ ضدّی ثابت ہوتی ہے ۔ایسے افراد جن کے سر کی خشکی کسی طرح بھی پیچھا نہ چھوڑتی ہووہ ماہرِ جلد سے رجوع کریں ۔ایک مرتبہ آپ اس ضدی خشکی پر قابو پالیں گی تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے تکیہ کے کور اور تولیہ تبدیل کردیں تا کہ دوبارہ آپ کو خشکی کا مسئلہ نہیں در پیش ہو سکے ۔
ایسی مصنوعات کا استعمال کریں جو خشکی کو رقع کرتی ہوں ۔میتھی قدرتی طور پر ایسی خصوصیات کی حامل
ہے جو خشکی کو دور کرتی ہیں ۔1چائے کا چمچہ میتھی لے کر رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں صبح پیس کر پیسٹ بنالیں اور سر پر لگا کر 20منٹ تک چھوڑ دیں ۔20منٹ کے بعد شیمپو کرلیں ۔جلد ہی فرق نظر آئے گا۔
Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling
سردیوں میں بالوں پر خصوصی توجہ دیجیے
Sardiyon Mein Balon Par Khusoosi Tawajah Dijiye
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
خوبصورت بال صرف تھوڑی سی توجہ سے
Khobsorat Baal Sirf Thori Si Tawajah Se
سفید بال چھپانے کے طریقے
White Hair Chupane Ke Tarike
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
پارٹی ہیئر اسٹائل․․․آسان بھی دیدہ زیب بھی
Party Hair Style - Asan Bhi Aur Deeda Zeb Bhi
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan
موسم گرما کے ٹرینڈی اور ہاٹ اسٹائل
Mausam Garma Ke Trendy Aur Hot Style
آئلی بالوں کو منٹوں میں صاف اور چمکدار بنائیں
Oily Balon Ko Minton Mein Saaf Aur Chamakdar Banaye
حسن کا تاج پرکشش صحت مند بال
Husn Ka Taaj Purkashish Sehat Mand Baal
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
موسم برسات میں بالوں کی حفاظت،کیسے
Mausam Barsaat Mein Balon Ki Hifazat Kaise