Eid Saeed Hai - Article No. 1829

Eid Saeed Hai

گولڈ فیشئل بھی ضروری ہے - تحریر نمبر 1829

سونا ہمیشہ ہی سے خواتین کی کمزوری رہا ہے مگر اب تو گولڈ فیشئل متعارف ہو جانے کے بعد، یہ ہمارے لائف اسٹائل اور میک اوورکا لازمی جزو ہے۔

جمعہ 15 جون 2018

سونا ہمیشہ ہی سے خواتین کی کمزوری رہا ہے مگر اب تو گولڈ فیشئل متعارف ہو جانے کے بعد، یہ ہمارے لائف اسٹائل اور میک اوورکا لازمی جزو ہے۔ دور حاضر میں جہاں مختلف قدرتی وسائل جیسے جڑی بوٹیوں اور کوئلے سے تیار کئے جانے والے فیشئلز سے خواتین مستفید ہو رہی ہیں وہیں گولڈ فیشئل بھی دن بدن کافی مقبولیت پاتا جارہا ہے۔ گولڈ فیشئل ٹریٹمنٹ اب تک لاتعداد خواتین کے دل جیت چکاہے۔

کہتے ہیں کہ جلد کی نگہداشت کے سلسلے میں گولڈ کا استعمال کئی صدیوں سے چلا آرہا ہے۔ تاریخی کتابوں میں ملکہ قلوپطرہ کے گولڈ فیس ماسک کا حوالہ بھی ملتا ہے جس کے مطابق وہ اپنے قدرتی حسن اور جلد کی نگہداشت کے لیے روزانہ سونے کی دھات سے تیار کردہ ماسک کا استعمال کیا کرتی تھیں۔
گولڈ فیشئل کیا ہے؟
سونے کا شمار نرم ترین دھاتوں میں کیا جاتا ہے جو با آسانی جلد میں سرائیت کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

24قیراط گولڈ فیشئل ایک ایسا فیشئل ٹریٹمنٹ ہے جس میں گولڈ کی شیٹس چہرے پر لگا کے مخصوص مشینوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد میں اپنے اجزا کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس فیشئل میں استعمال کئے جانے والے ماسک میں سونے کے علاوہ زعفران، صندل کی لکڑی ، ہلدی، شہد اور ایلوویرا کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جو آپ کی جلد کو لاتعداد فوائد پہنچاتے ہیں۔

گولڈ فیشئل کے فوائد:
گولڈ فیشئل ٹریٹمنٹ جلد میں نئے خلیات کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے اور اسے نئی چمک اور رعنائی فراہم کرتا ہے۔ یہ چہرے پر جھریاں اور لکیریں نمایاں ہونے سے روکنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔ اس میں بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے کی خصوصیت بھی پائی جاتی ہے جس کے سبب آپ کی جلد ترو تازہ اور جواں نظر آتی ہے۔ یہ جلد سے مضر صحت مادوں کا خاتمہ کرتا ہے اور سورج کی بنفشی شعاعوں سے ہونے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
یہ جلد میں آکسیجن کی فراہمی کو بہتر بناتا ہے جس کے باعث آپ کے چہرے سے تھکان کے اثرات غائب ہوجاتے ہیں ۔ یہ چہرے کی رونق بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی بیکٹریل خصوصیات کے سبب یہ کیل مہاسوں اور دانوں سے بچاوٴ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ جلد میں موجود قدرتی لچک قائم رکھنے میں بھی کارگر ثابت ہوتا ہے۔ گولڈ فیشئل خشک اور روغنی جلد دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔

گولڈ فیشئل کرنے کا طریقہ:
یوں تو بہترین طریقہ یہی ہے کہ آپ کسی اچھے اور قابل بھروسہ بیوٹی سیلون یا اسپاء سے خدمات لیں۔ تاہم اگر آپ ازخود گولڈ فیشئل کرنا چاہتی ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آ پ کسی اچھے برانڈ کی گولڈ فیشئل کٹ کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد فیشئل کی شروعات کٹ میں موجود مخصوص کلینزر سے کریں۔ کلینزنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد اس میں موجود اسکرب کی مدد سے ہلکے ہاتھوں کے ساتھ اسکرب کریں ۔
دھیان رہے کہ اسکربنگ کے دوران آپ کے ہاتھ نیچے سے اوپر کی جانب حرکت کریں۔ اب گولڈ مساج کریم کی مدد سے چہرے پر مساج کیجئے اور گولڈ ماسک کو چہرے پرلگائیں۔ ما سک خشک ہونے کے بعد اسے صاف کرلیں اور کولڈ کمپریس کی مدد سے چہرے کو ٹھنڈا کیجئے اور آخر میں گولڈ فیشئل موائسچرائزر سے چہریل کو اچھی طرح موائسچرایز کیجئے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Eid Saeed Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.