Eid Ul Fitar Ki Kharidari - Article No. 1232

Eid Ul Fitar Ki Kharidari

عیدالفطر کی خریداری، دکانداروں سے خواتین کی تکرار - تحریر نمبر 1232

عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے مارکیٹوں میں خواتین کا رش بڑھ گیا ہے۔ تاہم قیمتوں میں اضافے کے باعث خواتین اور دکانداروں میں قیمتیں کم کروانے پر تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

بدھ 1 جولائی 2015

عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے مارکیٹوں میں خواتین کا رش بڑھ گیا ہے۔ تاہم قیمتوں میں اضافے کے باعث خواتین اور دکانداروں میں قیمتیں کم کروانے پر تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ لاہور کی تمام معروف مارکیٹوں میں ریڈی میڈکپڑے ان سلے سوٹ ، چوڑیوں ، ہینڈبیگ، کاسمیٹکس ،لیسز ،جوتے ،جیولری اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہونے کی وجہ سے خریداری کے لیے آنیوالی خواتین شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔
عید شاپنگ کے لیے انار کلی بانو بازار میں خواتین کی ضروریات کی تمام اشیاء دستیاب ہونے کی وجہ سے خواتین بھاری تعداد میں اس بازار کا رُخ کر رہی ہیں۔ جوں جوں عید کے دن قریب آتے جا رہے ہیں بازاروں میں خواتین کے رش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بانو بازار، اچھر ہ مارکیٹ میں خواتین کے ریڈی میڈ کپڑوں کی مختلف ورائٹی دستیاب ہے لیکن قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سال ریڈی میڈ آٹھ سو روپے والا سوٹ بارہ سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ خواتین کے ریشمی ملبوسات کی قیمتیں بھی دوگنی کر دی گئی ہیں۔ریڈی میڈ کپڑوں میں ٹراوٴزر اور کیپرنگ کے ساتھ لانگ شرٹ کی ورائٹی مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں لیکن ان کی قیمتیں عام طبقہ کی پہنچ سے باہر ہیں۔ سروے میں یہ بات بھی مشاہدے میں آئی کے خواتین کے ڈائی ہونے والے دوپٹوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

ائیررنگز، رنگز اور جیولری سیٹ کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال تین گنا اضافہ ہوا ہے خواتین کے لوکل ہینڈ بیگ کی قیمت پانچ سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ ہینڈ بیگ کی امپورٹڈ ورانٹی میں بھی چار گنا قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ چوڑیوں کے عام سیٹ کی قیمت سو روپے جبکہ کڑوں والی چوڑیوں کے سیٹ کی قیمت چار سو روپے تا پانچ سو روپے ہیں۔
عید شاپنگ کے لئے آنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ ان سلے اور ریڈی میڈ کپڑوں، جوتوں، جیولری و دیگر اشیاء کی جدید ورانٹی دستیاب ہیں لیکن ان کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کی وجہ سے ان کی خریداری عام طبقہ کی پہنچ سے باہر ہے۔ دکاندار عید کے قریب قیمتوں میں اضافہ کر کے لاکھوں روپے منافع کماتے ہیں لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کچھ خواتین نے بتایا کہ درزیوں نے مزید کپڑوں کی بکنگ بند کر دی ہے اس لئے ہم عید کے لئے ریڈی میڈ کپڑے لینے آئی ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں ؟ دکاندار منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں لیکن حکومت اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔
طالبات ندا اور ناعمہ نے بتایا ک جیولری کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے لیکن عید کے موقع پر نئے کپڑے جوتے اور میچنگ جیولری بھی ضروری ہے اس لئے ہم کم قیمتیں کروا کر خریداری کی کوشش کر رہی ہیں۔ عید ایک ایسا تہوار ہے جس دن ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نئے کپڑے پہنیں اور ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق عید کی تیاری کرتا ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Eid Ul Fitar Ki Kharidari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.