Ganda Kitchen Bhook Barrhaye - Article No. 1447

Ganda Kitchen Bhook Barrhaye

گندا کچن بھوک بڑھائے - تحریر نمبر 1447

خواتین یہ سن کر حیران رہ جائیں کہ صاف کچن سمارٹ رکھنے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔

منگل 12 اپریل 2016

خواتین یہ سن کر حیران رہ جائیں کہ صاف کچن سمارٹ رکھنے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔ جی ہاں یہ بات درست ہے کہ اگر یکن صاف ستھرا سلیقے سے سمیٹا ہوا ہوگا توا س کچن میں وقت گزارنے والی خواتین بھی سمارٹ رہیں گی۔ یہ بات حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ ریسرچ کے مطابق جوخواتین صاف کچن میں وقت گزارتی ہیں وہ کھانے پینے کی چیزوں کی طرف کم راغب ہوتی ہیں جبکہ اس کے برعکس بکھرے ہوئے کچن میں وقت گزارنے والی خواتین کچھ نہ کچن کھاتی رہتی ہیں۔

آسٹریلیا کی نوساؤتھ ویلزیونیورسٹی کی محقق لینی ورٹانین کہتے ہیں۔جب خواتین بکھرے ہوئے کچن میں جاتی ہیں، جہاں اخبار ٹیبل پر بکھرے ہوئے ہوں، سنک کھانے کے برتنوں سے بھرا ہوا ہواور کچن میں موجود ٹیلیفون کی بیل مستقل بج رہی ہو تو ایسے بکھرے ماحول میں خواتین دگنی تعداد میں بسکٹ ودیگر چیزیں کھالیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

س
لیتی کہتی ہیں کچن کابکھرا ہواماحول اور اسے دیکھ کر ذہنی انتشار کاشکار خواتین کوجب کچھ سمجھ میں نہیں آتا تو کھانے کی طرف کھینچی نظر آتی ہیں جبکہ خواتین کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ اس طرح کو رویہ ان کی ڈائٹ پر منفی انداز ہوسکتا ہے۔


اس تحقیق میں 101خواتین نے حصہ لیا، جن میں سے آدھی خواتین کو صاف کچن میں اور آدھی خواتین کو بکھرے ہوئے کچن میں بھیجا گیا۔ ان دونوں طرح کے کچن میں مختلف پیالوں میں کیز، اسنیکس اور کٹی ہوئی گاجر رکھی گئیں۔ آخر میں جب تجزیہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ سمٹے ہوئے کچن میں جاکروقت گزارنے والی خواتین نے تقریباََ 100کیلوریزجتنی چیزیں کم کھائیں اس کے برعکس بکھرے ہوئے کچن میں جانے والی خواتین نے زیادہ کیلوریز مشتمل یہ چیزیں کھائیں۔
یہ تحقیق کارنیل فوڈانیڈبرانڈ لیب میں منعقد کی گئی۔
اس تحقیق میں خواتین کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ مراقبے کے ذریعے اپنی اس کیفیت پر قابو پانے کی کوشش کر سکتی ہیں، جی کیفیت کاشکار ہوکر وہ بکھری ہوئی چیزوں والے ماحول میں جاکر زیادہ کھانے کی طرف مائل ہوجاتی ہیں۔
کارنیل فوڈاینڈ برانڈلیب کے ڈائریکٹر اور اس تحقیق کے ایک اور ریسرچر برائن وینسنک کاکہنا ہے کہ بکھرے ہوئے ماحول میں جانے والی خواتین کوچاہئے کہ وہ فوراََ ذہنی تناؤ کودور کرنے کیلئے کچن کو صاف کرنا شروع کردیں تاکہ ان کاذہن صفائی کی طرف لگنے کی وجہ سے کھانے کی طرف نہ جاسکے۔
اس سے وہ زیادہ کیلوریز پر مشتمل چیزیں کھانے سے محفوظ رہ سکیں گی اور خود کو موٹاپے سے بھی محفوظ رکھ سکیں گی۔ اس تحقیق سے جہاں یہ بات ثابت ہوئی کہ صاف ستھرا کچن خواتین پر اچھے اثرات مرتب کرنا ہے اور انہیں کھانے کی چیزوں کی طرف بھی زیادہ مائل نہیں کرتا، وہیں یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ کچن کو صاف رکھنا ہر لحاظ سے اہمیت کاحامل ہے۔
کیونکہ صاف کچن خواتین کوکھاکھا کر موٹاپے کاشکارہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے لہٰذا خواتین اگر خود کو فٹ اور سمارٹ رکھنا چاہتی ہیں توا نہیں چاہئے کہ وہ اپنے کچن کی صفائی فوراََ کرلیاکریں۔
کھانے کے برتن فوراََ دھولیا کریں۔ اخبار کو سمیٹ کررکھیں۔ اس طرح کچن صاف رکھنے کی صورت میں وہ خود بھی ذہنی انتشار سے محفوظ رہ کرکھانے کی طرف مائل نہیں ہوں گی اور سمارٹ رہیں گی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Ganda Kitchen Bhook Barrhaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.