Gardan To Daikh Zara - Article No. 1879

Gardan To Daikh Zara

گردن تو ذراد یکھ - تحریر نمبر 1879

خواتین سجتے سنورتے ہوئے عموما اپنی گردن پر بالکل تو جہ نہیں دیتیں جس کے نتیجے میں گردن سیاہی مائل ہونے لگتی ہے حالانکہ چہرے کی ساخت اور بناوٹ میں گردن بنیادی اہمیت کی حامل ہے ۔

منگل 25 ستمبر 2018

”شازیہ! ذرا دیکھو تمہارے پیچھے جو خاتون بیٹھی ہیں ،اس کی گردن کتنی کالی لگ رہی ہے ‘اسکے میک اپ نے اسکی گردن کی بدصورتی اور نمایاں کر دی ہے یہی وجہ تھی کہ آمنہ کی با ت سن کر مجھے پیچھے مڑکر دیکھنا پڑا۔میں نے دیکھا کہ لگ بھگ35سالہ وہ خاتون میک اپ زدہ چہرے کے ساتھ بے انتہا خوب صورت لگ رہی تھیں ،مگر وہ اپنی گردن کو اس بری طرح نظر انداز کرگئی تھیں کہ ان کی ساری دل کشی اور حسن گہنا گیا تھا ،یہی وجہ تھی آمنہ نے اُسکے چہرے کی خوبصورتی کی بجائے اُسکی گردن کی بد صورتی نوٹ کی “۔

دراصل خواتین سجتے سنورتے ہوئے عموما اپنی گردن پر بالکل تو جہ نہیں دیتیں جس کے نتیجے میں گردن سیاہی مائل ہونے لگتی ہے حالانکہ چہرے کی ساخت اور بناوٹ میں گردن بنیادی اہمیت کی حامل ہے ۔

(جاری ہے)

جب گردن کالی ہوتو قیمتی سے قیمتی ہار بھی اپنی اہمیت کھو دیتا ہے ۔دھوپ کی وجہ سے جہاں جسم کے دیگر حصے اپنی اصل رنگت سے محروم ہوجاتے ہیں ،وہیں گردن کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ۔

ایسی صورت میں اکثر خواتین مختلف قسم کی کریم ،کنسیلراور فاؤنڈیشن سے گردن کو اصل رنگت میں لانے کی کوشش کرتی ہیں ،

لیکن یہ مستقل حل ہر گز نہیں ۔اگر خواتین کو اس طرف متوجہ کیا جائے تو وہ پریشان ہو کر ادھر ادھر سے ٹوٹکے ڈھونڈ ڈھانڈکر اپنی گردن پر آزمانے لگتی ہیں ۔ابتدا میں ہی اگر اس طرف توجہ دے لی جائے تو اس پریشانی کی نوبت ہی نہ آئے۔

یادرکھیے! گردن او رچہرے کی رنگت ہمیشہ سب کی ایک جیسی ہی ہوتی ہے ،یہ تو ہو نہیں سکتا کہ چہرہ گورا ہے تو گردن کالی ہے،آپ کے چہرے کی رنگت صاف ہونے کے باوجود گردن سانولی یا سیاہی مائل ہورہی ہے تو اس کی ذمہ دار آپ خود ہیں ۔گردن پر طرح طرح کے ٹوٹکے آزمانا اس مسئلے کا حل نہیں ۔جو خواتین روزشاور لیتی ہیں ،ان کی گردن تو صاف رہتی ہے لیکن کبھی کبھار نہانے والوں کو بھی دن میں ایک مرتبہ چہرہ دھوتے وقت گردن بھی دھونی چاہیے۔
اگر گردن نہ دھو سکیں تو نہانے سے پہلے چند قطرے ناریل کے تیل کے لیکر گردن پر مساج کرلیں ،اس سے نہ صرف جما ہوا میل کچیل صاف ہو گا،بلکہ گردن کی سیاہی بھی دور ہو گی۔چہرے پر کسی بھی طرح کا فیشل بلیچ یا جو بھی ٹریٹمنٹ آپ کررہی ہیں یا چہرے کی رنگت نکھار نے کے لیے بھی کوئی لوشن یا کریم وغیرہ استعمال کررہی ہیں تو اسے گردن پر بھی ضرور آزمائیں ۔
میک اپ کرتے وقت چہرے پر بیس لگاتے ہوئے بیس کو نیچے کی طرف کرتے ہوئے گردن تک لائیے اور جہاں تک گردن نمایاں ہو رہی ہے ،وہاں تک یہ بیس اس طرح لگائیے کہ چہرے اور گردن کی رنگت ایک جیسی لگے۔اگر بالوں کا جوڑا بنانے سے آپ کی گردن کا پچھلا حصہ بھی واضح ہورہا ہے تو بیس کا یہ عمل پچھلی سائیڈ پر بھی دہرائیے،چہرے پر دوپٹا بہت دیر تک باندھے رکھنے سے گردن پر جلن ہونے لگتی ہے ،اس کے لیے جب دوپٹا کھولیں تو گردن پر ہلکے ہاتھ سے برف کی ٹکور کرلیں یا سوتی کپڑا ٹھنڈے یخ پانی میں ڈبو کر کچھ دیر کے لیے گردن کے گرد لپیٹ لیں ،چند لمحوں میں آپ راحت محسوس کریں گی۔
لمبی اور مخروطی گردن سبھی کو اچھی لگتی ہے ۔ٹھوڑی سی لٹکتا گوشت گردن کا حسن گہنا دیتا ہے ۔اگر گردن کی مسلسل ورزش کی جائے تو گردن ٹائٹ رہتی ہے ۔گردن کی ورزش کی عادت ڈالیے دن میں 3سے4مرتبہ پندرہ منٹ تک گردن کو اوپر سے نیچے ،نیچے سے اوپر ،دائیں سے بائیں ،بائیں سے دائیں لے کر جائیے، اس عمل سے گردن میں خون کی روانی میں بہتری رہے گی اور گردن کو لوز ہونے سے نجات ملے گی ۔
آج کل گردن کا درد بہت عام ہے ۔خواتین اس درد کو معمولی سمجھتے ہوئے خود ہی کوئی دوالے کر گردن پر سختی سے مالش کر والیتی ہیں

۔یہ طریقہ خطر ناک ہے ۔سختی سے کی گئی یہ مالش گردن کی نسوں اور پٹھوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے ۔گردن کی ہلکی سی تکلیف میں بھی فورا کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔اس سلسلے میں کی گئی بے احتیاطی آپ کو دائمی تکلیف میں مبتلا کرسکتی ہے۔

خواتین گردن میں کسی طرح کی جیولری پہنیں ؟یہ بات دھیان میں رہے کہ آپ ایسی شرٹس پہن رہی ہیں جس کا گلا کام دار او ربھاری بھر کم ہو تو گردن میں بالکل ہلکی سی نفیس سی چین ڈال لیں ،ایسا بھاری بھر کم ہارنہ پہنیں جو لٹکتا ہوا شرٹ کے گلے تک آجائے اور گلے کے ڈیزائن اور ہار کے دیزائن میں فرق کرنا مشکل ہوجائے ،لیکن پھر بھی اگر آپ کو ایسا ہار پہننا پڑجائے تو اس طرح پیچھے سے اس کی دوری کو ٹائٹ کریں کہ ہار گردن پر فٹ بیٹھ جائے ،موٹی گردن پر موٹے موٹے موتی سے جڑا ہار پہنا جاسکتا ہے ،پتلی اور صراحی دار گردن کے لیے ہلکا پھلکا نگینے سے جڑا نیکلس مناسب رہتا ہے ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Gardan To Daikh Zara" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.