Hasool E Neend K Liay Pur Sukoon Bedroom Ki Khasoosiat - Article No. 1529

Hasool E Neend K Liay Pur Sukoon Bedroom Ki Khasoosiat

حصول نیند کے لیے پرسکون بیڈروم کی خصوصیات - تحریر نمبر 1529

گھر کا بیڈروم پورے گھر کی روح کی مانند ہوتا ہے ۔ بیڈروم کے مجموعی تاثر کے لحاظ سے یہ جسم اور ذہن کے لیے سکون کاباعث ہو ۔ ایک مثال بیڈروم میں مندرجہ ذیل خصوصایات ہونی چاہئیں ۔

منگل 25 اکتوبر 2016

گھر کا بیڈروم پورے گھر کی روح کی مانند ہوتا ہے ۔ بیڈروم کے مجموعی تاثر کے لحاظ سے یہ جسم اور ذہن کے لیے سکون کاباعث ہو ۔ ایک مثال بیڈروم میں مندرجہ ذیل خصوصایات ہونی چاہئیں ۔
بیڈروم کا مجموعی تاثر خوبصورت اور جمالیاتی ہو ۔
یہاں مناسب رنگ اور ڈیزائن کے پردے آویزاں ہوں ۔
فرش پر صاف ستھرا قالین بچھا ہو۔
بیڈاپنے سائز، ماڈل اور افادیت کے لحاظ سے مناسب ہو ْ
بیڈروم تک سی قسم کے شور کی رسائی نہ ہو ۔

صبح کے وقت بیڈروم میں قدرتی روشنی کا گزرممکن ہو ۔
بیڈروم میں ایک چیسٹ ان ڈرا (درازوں والی الماری ) بھی ہو ۔
ایک چھوٹا ڈریسنگ ٹیبل ہوجہاں زیادہ بڑا آئینہ نہ ہو۔ بہت بڑآئینہ عام طور پر روشنی کے ناخوشگوار انعکاس کے باعث ناگوار گزرنے لگتا ہے ۔

(جاری ہے)


بیڈروم میں ٹی وی نہیں ہونا چاہیے ۔
ہوم آفس بیڈروم میں نہیں ہونا چاہیے ۔


بیڈروم میں لگے ہوئے بلب یاٹیوب لائٹ نظر نہیں آنے چاہیے ۔
بیڈروم میں ن” نائٹ ڈم لائٹ “ کاقابل رسائی انتظام (پیڈسٹل فین ، سیلنگ فین ، روم کو لریا ائرکنڈیشننگ سیٹ )ہونا چاہیے ۔
بیڈروم سے ملحق ایک واش روم ہونا چاہیے ۔
بیڈروم میں مکمل خود مختارعلیحدگی اور بہتر خلوت (Privacy) میسر ہو۔
بیڈروم کی مطلوبہ آرائش :
ایک معیاری اور مثالی بیڈروم کا فرش صاف ستھرا اور ہموار ہونا چاہیے ۔
اس پر ہلکے رنگ کا پلین یا پھول دار قالین ہونا چاہیے ۔
کھڑکیوں پرہلکے اور سکون افروز پردوں کا یک رنگا سلسلہ آویزاں ہو ۔
بیڈروم کی چھت کا تاثر بھی نہایت جمالی ہو۔ باریک پھولداروال پیپر یالائٹ کلر میں ” پلین اینڈ سموتھ “ پینٹ بھی بہتر رہتا ہے لیکن یہ خیال رہے کہ پینٹ کی بونہیں آنی چاہیے ۔
بیڈروم لائٹ پرشیڈیا شیڈوضرور ہوتا کہ بلب یاٹیوب لائٹ آنکھوں کوخیرہ نہ کرے۔

بیڈشیٹ نہایت خوبصورت رنگ اور ڈیزائن کی ہوجو زبردست جمالیاتی تاثر پیدا کرے ۔
تکیے یاسرہانے اور کشن نہایت نرم اور خوبصورت ہوں ۔
کمرے کے جمالیاتی ماحول کے لیے پینٹنگز، ڈیکوریشن پیس، خوشگوار منظر کی فوٹو گراف اور گل دان بھی موجود ہو۔
بیڈروم میں ہرچیز نہایت قرینے سے رکھی گئی ہو۔ ضروری اشیاء دائرہ رسائی میں ہوں، لیکن اپنی مقرر ہ جگہ ہوں ۔

ایک بک شیلف بھی ہوجہاں ذوق کے مطابق خاص کتابوں کا کولیکشن موجودہو۔
ایک ٹیبل لیمپ بھی ہوتا کہ مطالعہ یا ” بیڈٹائم ہابی “ کا مشغلہ نیند آنے تک جاری رکھا جاسکے ۔
بیڈروم میں ڈرائی (فلاور) ایزمینجمنٹ اس کے حسن میں اضافہ کردیتا ہے ۔
ہلکی موسیقی کے لیے فوٹو سسٹم بھی نصب ہونا چاہیے ، البتہ بیڈروم میں وی سی آر ٹی وی نہیں ہونا چاہیے ۔

بیڈشیٹس کا رنگ سیاہ، گہرا نیلا، گہرا سرخ ، پیلا اور گہرا جامنی نہیں ہوناچاہیے ۔ یہ رنگ اعصاب بصری پر برااثر مرتب کرتے ہیں۔ زیادہ موزوں رنگ فیروزی ، آف وائٹ ، گلابی ، ہلکا سرخ، ہلکا سبز، کریم کلر، ہلکا بنفشی وغیر ہیں ۔
بیڈروم کی صفائی کا خاص اہتمام :
پورے گھر کی ہرروز مکمل صفائی ہونی چاہئے اور بیڈروم کی صفائی پر خاص توجہ دینے کی اس لیے ضرورت ہوتی ہے کہ یہاں انسان مسلسل آٹھ گھنٹے گزارتا ہے ۔
بیڈروم کی صفائی کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات بے حدلازمی ہیں ۔
بیڈروم کے قالین کو ہر روز برش سے اور ہرتیسرے روز ویکیوم کلینر (Vacuum Cleaner) سے صاف کرنا چاہیے تاکہ گردوغبار اچھی طرح نکل جائے ۔
ہرہفتے سیلنگ فین پیڈیسٹل فین کے پروں کی صفائی کی جائے ۔
بیڈز پربچھی ہوئی شیٹ اور تکیے کے غلاف اور کشن کورزکو ہرہفتے دھویا جائے ۔
ہرماہ بیڈروم میں لگے ہوئے پردے دھوئے جائیں ۔

بیڈروم کے کسی کپڑے کو لیکو بلیچنگ پاؤڈر لگاکر نہ دھویا جائے ۔
بیڈروم کے لیے الگ تولیہ مخصوص کردیاجائے جو ہر تیسرے دن دھل جایا کرے ۔
اگر دھوئے ہوئے کپڑے اچھی طرح خشک نہ ہوئے ہوں توانھیں ہرگزاس دن بیڈروم کے لیے استعمال نہ کیا جائے، سٹور سے نئے کپڑے نکال کر بچھائے جائیں ۔
کوئی فرد کسی دوسرے شخص کا بستر استعمال نہ کرے ۔

کھیس، کمبل، گرم چادر، تکیوں اور لحافوں کو ہرہفتے اچھی طرح دھوپ دکھائی جائے ۔
ہر سال تکیوں اور لحافوں میں برانڈنئی روئی بھروائی جائے ۔
سلیپنگ ڈریس (نائٹی ) کو ہر ہفتے دھلوایاجائے ۔
سراور آنکھوں پر رکنے والا باریک کپڑا سکاف ہر روز دھلوایاجائے ۔
بیڈروم کی دیواروں کی صفائی اور جھاڑپونچھ ہر ہفتے ذرا تفصیل سے کی جائے ۔

شام کے وقت اگربتی ، چوب صندل یا ماسکیٹومیٹ ہرگز نہ سلگائی جائے۔ البتہ دوپہر کے وقت یاہر روز صفائی کرلینے کے بعد فریشز کاسپرے کردیا جائے ۔ زیادہ موزوں خوشبویات یہ ہیں رات کی رانی ، جوہی مروا، گلاب چنبیلی اور خس ۔
صبح سے شام تک دروازوں اور کھڑکیوں پرسے پردے سرکادیئے جائیں تاکہ زیادہ ہوا کاگزرہوتا رہے۔
ہرماہ لحاف کے کور اور گرم چادریں دھلوائی جائیں ۔
ہرسال بیڈروم کے دروازوں ، کھڑکیوں اور اس میں موجود فرنیچرکی پالشنگ اور پینٹنگ کی جائے ۔ فرش کی دھلائی اور دیواروں پررنگ وروغن ڈسٹمپروغیرہ کرائی جائے ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Hasool E Neend K Liay Pur Sukoon Bedroom Ki Khasoosiat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.