Hijab Dulhaian Bhi Orhnay Lagin - Article No. 1357

Hijab Dulhaian Bhi Orhnay Lagin

حجاب دلہنیں بھی اوڑھنے لگیں - تحریر نمبر 1357

شادی بیاہ کی تقریبات کویوں تودنیا بھرمیں اہمیت حاصل ہے خاص طور پر دلہادلہن کے ملبوسات ان مواقع پر بھرپور توجہ کامرکز ہوتے ہیں

ہفتہ 28 نومبر 2015

کرن اعجاز:
شادی بیاہ کی تقریبات کویوں تودنیا بھرمیں اہمیت حاصل ہے خاص طور پر دلہادلہن کے ملبوسات ان مواقع پر بھرپور توجہ کامرکز ہوتے ہیں۔ کبھی تودلنہیں ماڈل بن کردکھائی دیتی ہیں اور کبھی مکمل مشرقی انداز لئے ہوتی ہیں۔ اس سے قبل صرف عرب دلہنیں ہی صرف عروسی ملبوسات کے ساتھ حجاب اوڑھے دکھائی دیتی تھیں لیکن آج کل پاکستانی دلہنیں بھی حجاب اوڑھے دکھائی دیتی ہیں۔
ایک شادی کی تقریب میں جب دلہن اپنے عروسی جوڑے کے ساتھ حجاب اوڑھے نظر آئی تو ہر کوئی سراہے بغیرنہ رہ سکا، بڑی بوڑھیوں نے دلہن کاماتھا چوم لیا کیونکہ بہت سی بڑی بوڑھیاں اس بات سے پہلے پریشان تھیں کہ آج کے دور کی دلہن کی آنکھوں میں توحیاہی نہ رہا کہ وہ یوں منہ کھولے دلہااور بھائیوں کے درمیان آبیٹھتی ہے۔

(جاری ہے)

کہ ہمیں شرمندگی ہونے لگ جاتی ہے۔

اب توشکر ہے کہ دلہنیں حجاب اوڑھ کرآیا کریں گی۔ دلہن کے حجاب اوڑھنے کافیشن صرف ان دولہنوں کیلئے ہی خوش آئندہ ہے جوحجاب کااستعمال روزانہ ہی کرتی ہیں۔ اور انہیں اپنی شادی بیاہ کے موقع پر اسی بات کی فکر ہوتی ہے کہ وہ کھلے دوپٹے کے ساتھ کیسے سب کے سامنے بیٹھیں گی جبکہ ان کوتو بال تک چھپانے کی عادت ہے۔ ابھی بھی کئی گھرانوں میں لڑکیاں دلہن کے حجاب اوڑھنے کوقدیم فیشن تصورکرتی ہیں اور ناک چڑھا کرکہتی ہیں ، وہ دلہن ہی کیاجوحجاب اوڑھ کر سامنے آئے۔
بہرحال اپنی اپنی پسند کے مصداق کوئی اس فیشن سے خوش توکوئی ناخوش ہے۔ آج کل پاکستان میں بھی کئی لڑکیاں دلہن بن کرحجاب اوڑھ کر اپنے آپ کومحفوظ تصور کرتی ہیں۔
ہم ایک ایسے معاشرے کاحصہ بن چکے ہیں جس پر اکیسویں صدی میں مغربی انداز کی چھاپ دکھائی دہنے لگی ہے۔ اب کئی گھروں میں تودلہنیں دوپٹہ اوڑھنا بھی معیوب سمجھتی ہیں، اگرکوئی غلطی سے کندھے پرلٹکالے تو اس کی سہیلیاں یارشتہ دار خواتین ہی سائیڈ پررکھ دیتی ہیں کہ تم ماڈرن دلہن نہیں لگ رہیں۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ دوپٹہ یاحجاب کوخاتون خانہ کی عزت اور وقار کی علامت سمجھاجاتا ہے، لیکن یہ کیاماڈرن ازم ہے کہ ہم اس وقار کوبھول کرمغربی انداز اپنانے میں فخرمحسوس کررہے ہیں۔ کیاہم آنے والی نسلوں کی تربیت بہتر انداز سے نہیں کررہے یامغربی انداز ہم پر غالب ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Hijab Dulhaian Bhi Orhnay Lagin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.