Hina Ke Bana Eid Adhuri - Article No. 1828

Hina Ke Bana Eid Adhuri

حنا کے بنا عید ادھوری - تحریر نمبر 1828

مہندی کا رنگ کیسے ہو گا گہرا؟ بات ہو تہواروں کی یا کسی خاص موقع کی ، مہندی لگائے بنا خواتین اور بچیوں کی ہر خوشی ادھوری لگتی ہے۔ یہ خواتین کے سنگھار کا ایک لازم جزو ہے۔

بدھ 13 جون 2018

بات ہو تہواروں کی یا کسی خاص موقع کی ، مہندی لگائے بنا خواتین اور بچیوں کی ہر خوشی ادھوری لگتی ہے۔ یہ خواتین کے سنگھار کا ایک لازم جزو ہے۔ زمانہ کتنا ہی جدت پسند کیوں نہ ہو جائے، ہماری کچھ مشرقی روایات ایسی ہیں جو اپنی قدر کبھی نہیں کھو سکتیں۔چنانچہ خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ عید سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں تاکہ چاند رات کوآرام سے پارلر جا کے مہندی لگوائی جاسکے۔

شاید یہ وہ واحد قطار ہوتی ہوگئی جہاں خواتین اور بچیاں خوشی خوشی اپنی باری آنے کا انتظار کرتی ہیں۔

(جاری ہے)


صدیوں سے خواتین چند آزمودہ ٹوٹکے اپناتی آرہی ہیں مہندی سوکھ جانے کے بعد اس پر شیرہ لگانے سے رنگ گہرا آتا ہے۔ اس کے علاوہ چند لونگیں توے پر ڈال دیں جب ہو کڑکڑانے لگیں تو اس بھاپ پہ ہاتھ سینکنے سے بھی مہندی کا رنگ اچھا آتا ہے۔ اس معاملے میں وکس(Vaporize Vicks)کا استعمال بھی موثر ثابت ہوا ہے ۔مہندی سوکھنے کے بعد اگر جلدی نہ ہو تو اسے اپنے طور پر جھڑنے دینا ہی بہتر ہے۔ ساتھ ہی کوشش کریں کہ مہندی لگے ہاتھوں پہ صابن اور کھارے پانی کا استعمال کم سے کم کریں تاکہ رنگ زیادہ دنوں تک برقرار رہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Hina Ke Bana Eid Adhuri" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.